| | | | | |

پاکستان شاہینز میں بھی 7 ٹیسٹ پلیئرز،سرفراز وکٹ کیپر،بنگلہ دیش سیریزشیڈول تبدیل

لاہور،پی سی بی میڈیا ریلیز،کرک اگین رپورٹ

پاکستان شاہینز میں بھی 7 ٹیسٹ پلیئرز،سرفراز وکٹ کیپر،بنگلہ دیش سیریزشیڈول تبدیل۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ قومی سلیکشن کمیٹی نے بنگلہ دیش اے کے ِخلاف پہلے چار روزہ میچ کے لیے بھی پاکستان شاہینز کے اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ اسوقت بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ سے رابطے میں ہے اور توقع ہے کہ پاکستان شاہینز اور بنگلہ دیش اے کی سیریز کے نظرثانی شیڈول کا اعلان جلد کردیا جائے گا۔

اہم بات یہ ہے کہ بنگلہ دیش حالات کی وجہ سے بنگلہ دیش اے اور بنگلہ دیش ٹیسٹ ٹیم کے دورہ پاکستان پر گہرے بادل ہیں۔پیسی بی نے آج شیڈول ترمیم کی تصدیق کردی ہے۔ساتھ ہی بنگلہ دیش اے نے 7 ٹیسٹ پلیئرز پہلے 4 روزہ میچ کیلئے شامل کئے تھےتو پاکستان نے بھی 7 کا پہاڑہ پکڑا ہے۔

پاکستان شاہینز اسکواڈ

سعود شکیل (کپتان) ، کامران غلام ، مہران ممتاز، میر حمزہ، محمد علی، محمد رمیز جونیئر، محمد ہریرہ، نسیم شاہ، سعد بیگ (وکٹ کیپر)، سعد خان، صائم ایوب، ثمین گل، سرفراز احمد (وکٹ کیپر ) اور عمر امین۔

پلیئر سپورٹ اسٹاف ۔ عمر گل (ہیڈ کوچ / منیجر)، غلام علی (بیٹنگ کوچ) ، فہد مسعود (فیلڈنگ کوچ)، ڈاکٹر امتیاز خان (فزیو تھراپسٹ)، فیصل رائے ( انالسٹ ) یاسر ملک (ٹرینر)، شفقت شبیر (میڈیا اینڈ ڈیجیٹل مینیجر) اور ملنگ علی (میسیور)

بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز، پاکستانی اسکواڈ،شاہین کی چھٹی،نائب کپتان نیا،کئی فارغ

سعود شکیل کو پہلے میچ میں قیادت کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ ان کے علاوہ اس اسکواڈ میں ٹیسٹ اسکواڈ کے کھلاڑی کامران غلام۔ میرحمزہ، محمد علی، محمد ہریرہ ۔نسیم شاہ، صائم ایوب اور سرفراز احمد بھی شامل ہیں۔

پہلے چار روزہ میچ کی تیاری کے لیے پاکستان شاہینز بدھ کے روز سے اسلام آباد کلب میں ہیڈ کوچ عمر گل کی نگرانی میں ٹریننگ سیشن کا آغاز کرے گی۔ جیسن گلیسپی اور اظہر محمود 11 اگست کو قومی کیمپ میں شامل ہونے تک اس کیمپ میں عمرگل کی معاونت کریں گے۔چار روزہ میچ کے بعد آٹھ ٹیسٹ ممکنہ کھلاڑی ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل ہوجائیں گے جبکہ سلیکٹرز بنگلہ دیش اے کے خلاف بقیہ میچوں کے لیے پاکستان شاہینز اسکواڈ کا اعلان کریں گے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *