کراچی 27 نومبر، 2023:ءپی سی بی میڈیا ریلیز
نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں پیر کے روز کھیلے گئے میچوں میں لاہور بلوز، راولپنڈی، ملتان، سیالکوٹ، ایبٹ آباد، اسلام آباد، لاہور وائٹس اور پشاور نے کامیابی حاصل کرلی۔
یوبی ایل اسپورٹس کمپلیکس میں لاہور بلوز نے ڈیرہ مراد جمالی کو5 وکٹوں سے ہرادیا۔
ڈیرہ مراد جمالی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے9 وکٹوں کے نقصان پر139 رنز بنائے۔ ناصر خان 30 رنز بناکر ٹاپ اسکورر رہے۔اسفند مہران نے24 رنز دے کر3 وکٹیں حاصل کیں۔
لاہور بلوز نے5 وکٹوں پر 142 رنز بناکر میچ جیت لیا۔رضوان حسین 45 اور حسین طلعت 43 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ناصر خان نے 16 رنز دے کر2 وکٹیں حاصل کیں۔
ایچ پی سی اوول گراؤنڈ میں راولپنڈی نے بہاولپور کو 37 رنز سے شکست دیدی۔
راولپنڈی نے3 وکٹوں کے نقصان پر232 رنز اسکور کیے۔ ذیشان ملک نے57 رنز بنائے اور آؤٹ نہیں ہوئے۔ان کی اننگز میں چھ چوکے اور چار چھکے شامل تھے۔ یاسر خان نے پانچ چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 55 اور رحمن خان نے52 رنز اسکور کیے جس میں سات چوکے شامل تھے ۔گلفام عزیز نے دو وکٹیں حاصل کیں۔
بہاولپور کی ٹیم7 وکٹوں کے نقصان پر195 رنز بناسکی۔ عون شہزاد نے بارہ چوکوں کی مدد سے76 رنز اسکور کیے۔ معین الدین نے 55 رنز بنائے جس میں چار چوکے اور پانچ چھکے شامل تھے۔شیراز خان، جہانداد خان اور زمان خان نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔
این بی پی اسپورٹس کمپلیکس میں ملتان نے فاٹا کو3 رنز سے ہرادیا۔
ملتان نے پہلے کھیلتے ہوئے5 وکٹوں کے نقصان پر153 رنز بنائے۔ شرون سراج 56 رنز بناکر ٹاپ اسکورر رہے۔عاکف جاوید نے21 رنز دے کر2 وکٹیں حاصل کیں۔
فاٹا کی ٹیم 7 وکٹوں پر150 رنز بنانے میں کامیاب ہوسکی۔سمیع اللہ جونیئر نے47 رنز اسکور کیے۔ طاہر حسین نے27 اور عامریامین نے36 رنز دے کر دو دو وکٹیں حاصل کیں۔
این بی پی اسپورٹس کمپلیکس میں سیالکوٹ نے آزاد جموں کشمیر کو9 وکٹوں سے ہرادیا۔
آزاد جموں کشمیر کی ٹیم صرف 59 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔نوید ملک 24رنز کے ساتھ ڈبل فگرز میں آنے والے واحد بیٹر تھے۔عثمان خالد نے 13 رنز دے کر4 وکٹیں حاصل کیں۔
سیالکوٹ نے ایک وکٹ کے نقصان پر ہدف حاصل کرلیا۔عماد بٹ اور مرزا طاہر بیگ 27، 27 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔
ایچ پی سی اوول گراؤنڈ میں ایبٹ آباد نے فیصل آباد کو6 وکٹوں سے شکست دیدی۔
فیصل آباد کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 143 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔عبدالصمد 47 رنز بناکر ٹاپ اسکورر رہے۔شہاب خان اور عادل ناز نے 22اور23 رنز دے کر دو دو وکٹیں حاصل کیں۔
ایبٹ آباد نے 4 وکٹوں کے نقصان پر مطلوبہ اسکور پورا کرلیا۔کامران غلام پانچ چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 62 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔صداقت علی نے دو وکٹیں حاصل کیں۔
یوبی ایل اسپورٹس کمپلیکس میں اسلام آباد نے حیدرآباد کو 10 رنز سے شکست دیدی۔
اسلام آباد نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے3 وکٹوں پر153 رنز بنائے۔سرمد بھٹی نے 56 رنز بنائے اور آؤٹ نہیں ہوئے۔
حیدرآباد کی ٹیم 7 وکٹوں پر 143 رنز بناسکی۔محمد سلیمان نے 62 رنز اسکور کیے۔عمیر آفریدی اورحارث رؤف نے بالترتیب 22 اور29 رنز دے کر تین تین وکٹیں حاصل کیں۔
نیشنل بینک اسٹیڈیم میں لاہور وائٹس نے کوئٹہ کو 9 وکٹوں سے ہرادیا۔
کوئٹہ نے5 وکٹوں کے نقصان پر132 رنز بنائے۔عبدالواحد بنگلزئی نے79 رنز اسکور کیےجس میں چار چوکے اور چار چھکے شامل تھے۔محمد عرفان اور محمد عامر خان نے 18 اور 29 رنز دے کر دو دو وکٹیں حاصل کیں۔
لاہور وائٹس نے ایک وکٹ کے نقصان پر ہدف حاصل کرلیا۔ احمد شہزاد نے دس چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے 81 رنز اسکور کیے۔ محمد اخلاق 44 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔
آج کے دن کے آخری میچ میں پشاور نے لاڑکانہ کو 126 رنز سے شکست دیدی۔
نیشنل بینک اسٹیڈیم میں پشاور نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 2 وکٹوں پر 248 رنز بنائے۔ صاحبزادہ فرحان نے 54گیندوں پر109 رنز بنائے اور آؤٹ نہیں ہوئے ان کی اننگز میں 15چوکے اور4 چھکے شامل تھے۔افتخار احمد 31گیندوں پر 8چوکوں اور 4چھکوں کی مدد سے 76 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ان دونوں نے تیسری وکٹ کی شراکت میں 140 رنز کا اضافہ کیا۔
لاڑکانہ کی ٹیم 7 وکٹوں پر 122 رنز بناپائی۔ عمر خالد 33 رنز بناکر ٹاپ اسکورر رہے۔ افتخار احمد اور عمران نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔