روٹردیم ،کرک اگین رپورٹ
بابر اعظم کی مسلسل دوسری ہاف سنچری،نیدرلینڈز کے خلاف بدقسمتی سے وہ پھر سنچری نہ کرسکے۔پاکستانی اوپنر نہیں،اس بار دونوں اوپنرز 11 کے مجموعہ پر پویلین لوٹے۔99 کے ٹوٹل پر پاکستان بابر اعظم کو گنوا چکا تھا۔ہدف چونکہ 187 کا تھا،اس لئے محسوس نہیں ہوا۔رضوان اور کیریئر کا دوسرا ون ڈے کھیلنے والےآغا سلمان نے حالات خراب نہ ہونے دیئے ۔
روٹردیم میں پاکستان نے نیدر لینڈز کے خلاف مسلسل دوسرا ون ڈے میچ جیت کر سیریز بھی اپنے نام کرلی ہے۔یوں تیسرا میچ سیریز سے ہٹ کر اہم ہے،پاکستان ورلڈ کپ سپر لیگ ٹیبل پر دوسری پوزیشن جمالے گا۔
روٹردیم میں جمعرات کو کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے 187 رنز کا ہدف 3 وکٹ پر پورا کرلیا ۔
اول میچ میں کیرئیر کی 7 ویں سنچری کرنے والے فخرزمان اس بار 3 اور امام الحق 6 رنز کے مہمان بنے ۔بابر اعظم 65 بالز پر 57 کی اننگ کھیل گئے۔محمد رضوان نے بھی ہاف سنچری کی۔وہ 69 اور آغا سلمان 50 پر ناقابل شکست آئے۔پاکستان نے 34 ویں اوور میں 3 وکٹ پر اسکور بناکر میچ 7 وکٹ سے جیتا۔
پاکستان،نیدرلینڈز میچ میں پچ پر ہتھیاروں سے حملہ،ہتھوڑے کی برسات
اس سے قبل میزبان ٹیم کا ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ غلط رہا۔نسیم شاہ اور حارث رئوف نے 8 کے مجموعے پر اوپنرز سمیت 3 آئوٹ کردیئے۔نازک ترین موقع پر بیس ڈی لیڈ اور ٹام کوپر چوتھی وکٹ پر 109 رنز کا اضافہ کرگئے۔اس سے قبل کہ یہ شراکت خطرناک ہوتی اسپنر محمد نواز نے ٹام کوپر کو 66 کے انفرادی اسکور پر اپنی ہی بال پر کیچ کرکے دھچکا لگادیا۔دوسرے کھلاڑی باس دی لیڈی کاساتھ کسی نے جم کر نہ دیا۔وہ آئوٹ ہونے والے آخری کھلاڑی تھے۔120 بالز پر 89 کرگئے۔ڈچ ٹیم 35 بالز پہلے 186 پر آؤٹ ہوگئی ۔
حارث رئوف نے 16 اور محمد نواز نے 42 رنز دےکر 3،3 وکٹیں لیں۔نسیم شاہ نے 2 اور محمد وسیم وشاداب خان نے ایک ایک وکٹ نام کیں۔