عمران عثمانی
ایشیا کپ ریکارڈز،محمد عامر کے رنگ اب بھی نمایاں،مکمل تفصیلات۔ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ 2022 کا کوالیفائر مرحلہ شروع ہوچکا ہے۔اس بار یہ ٹی 20 فارمیٹ میں کھیلا جارہا ہے۔آخری بار 2016 میں اسی فارمیٹ میں تھا لیکن مجموعی طور پر یہ 15 واں ایشیا کپ ہوگا۔ٹی 20 فارمیٹ میں دوسرا۔اب ایشیا کپ کے ریکارڈز کی بات کی جائے گی تو اس کے لئے 2 الگ چیپٹر بنانے پڑیں گے۔ایک ون ڈے ریکارڈز کا اور ایک ٹی 20 کا۔مجموعی ریکارڈز میں ان دونوں فارمیٹ کو جمع کرکے بیان نہیں کیا جاسکتا ہے۔
ایشیا کپ ٹی 20 فارمیٹ کے ریکارڈز دیکھے جائیں تو اس میں کسی بھی ٹیم کا سب سے بڑا ہائی اسکور عمان کا ہانگ کانگ کے خلاف 180 ہے جو 19 فروری 2016 کو فتح اللہ میں بناتھا۔پاکستان کا سری لنکا کے خلاف 4 وکٹ پر 151 ہے جو4 مارچ 2016 کو میرپور میں بنایا گیا۔کم ترین مجموعہ متحدہ عرب امارات کا ہے جو میرپور میں 3 مارچ 2016 کو 9 وکٹ پر 81 ہے۔پاکستان کا کم ترین مجموعہ129 رنز7 وکٹ ہے۔یہ 2 مارچ کو میرپور میں بنا۔
ایشیا کپ تاریخ،13 واں کپ پہلا ایشیا کپ بن گیا،تاریخی تبدیلی،دھونی کا نیا اعزاز
ایشیا کپ ٹی 20 تاریخ میں بڑی ٹیم کا کوئی بیٹر سنچری اسکور نہیں کرسکا۔واحد سنچری ہانگ کانگ کے بابر حیات کی ہے ،انہوں نے عمان کے خلاف 19 فروری 2016 کو فتح اللہ میں 122 رنزکی اننگ کھیلی۔یہ ایونٹ کی ٹی 20 تاریخ کی بڑی اننگ بھی ہے۔29 فروری 2016 کو میرپور میں عرب امارت کے خلاف 63 رنزکی ناقابل شکست شعیب ملک نے کھیلی،ان سے بہتر کوئی پاکستانی ایشیا کپ ٹی20 میں بڑی اننگ نہ کھیل سکا۔نتیجہ میں ہانگ کانگ کے بابر حیات 3 میچزمیں 194 اسکور کرکے مجموعی طور پر ٹاپ اسکورر بنے۔اسی 2016 کے ایونٹ میں سرفراز احمد اور شعیب ملک 121،121 اسکور کے ساتھ اپنے ملک کے مجموعی ٹاپ اسکورر رہے۔بابر حیات 8 چھکوں اور عمر اکمل 5 چھکوں کے ساتھ زیادہ سکسرز مارنے والے کھلاڑی بنے۔
بائولنگ میں بھی یہی حال ہے۔یو اے ای کے امجد جاوید7 میچزمیں 12 اور پاکستان کے محمد عامر 4 میچزمیں 7 وکٹ کے ساتھ اپنے ملک کی جانب سے نمایاں اور ہائی وکٹ ٹیکر ہیں۔2016 ایونٹ کی یہ کہانی ہے۔ایشیا کپ ٹی 20 تاریخ کی بہترین انفرادی بائولنگ افغانستان کے محمد نبی کی ہانگ کانگ کے خلاف ہے۔22 فروری 2016 کو میرپور میں انہوں نے 4 اوورز میں 17 رنز دے کر 4 وکٹیں لیں۔27 فروری 2016 کو محمد عامر بھارت کے خلاف 4 اوورز میں 18 رنزکے عوض 3 وکٹ لے کر پاکستان کی جانب سے بہترین انفرادی بائولنگ کرنے والے بن گئے۔
ایشیا کپ ٹی 20 تاریخ کے یہ ریکارڈز تو پہلے ہی پیش کئے جاچکے ہیں کہ بھارت 5 میچز کھیل کر ناقابل شکست ہے،اس میں 2 بار پاکستان کو ہرایا۔ایونٹ بھی اپنے نام کیا۔پاکستان 4 میچزمیں سے 2 جیتا اور 2 ہارا ہے۔