روٹرڈیم،کرک اگین رپورٹ
پاکستان کرکٹ ٹیم نیدرلینڈز سے جیت توگئی ہے لیکن ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق کو وہاں سے ایشیا کپ کی فکر پڑی ہے اور انہوں نے ایک کمزوری کا اعتراف کیا ہے۔
قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق نے میڈیا سے گفتگو میں کہا ہے کہ
شاہین آفریدی دنیا کا ٹاپ پرفارمر ہے۔شاہین آفریدی کے ایشیا کپ میں نہ ہونے سے نقصان ہوگا۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا ہے کہ نسیم شاہ نے ثابت کیا کہ وہ میچ ونر کھلاڑی ہیں۔
بابر اعظم اورنسیم شاہ نمبرون رہے،پاکستان کے لئے پھر بھی الارم کیا
پاکستانی ٹیم نے مشکل سے 9 رنز سے آخری میچ جیتا ہے،سیریز جیت لی ہے لیکن اگلا امتحان ایشیا کپ کا ہے جہاں پاک،بھارت مقابلہ ہوگا۔28 اگست کو یہ میچ شیڈول ہے۔
پاکستانی کپتان بابر اعظم نے تسلیم کیا ہے کہ توقع سے بڑھ کر یہ سیریز سخت ہوگئی ہے،ایسے میں ہمارے بیٹرز کو ذمہ داری نبھانی ہوگی۔بیٹرز ذمہ داری سے کھیلیں،بائولنگ ہماری فٹ ہے۔