| | | | | |

وسیم اکرم نے پاکستان کو ایک بھارتی بیٹر سے خبردارکردیا،آصف علی کا بھی جواب

دبئی،کرک اگین رپورٹ

سابق کپتان وسیم اکرم نے نشاندہی کی ہے کہ ایشیا کپ میں پاکستان کے خلاف بھارت کا کونسا بیٹر خطرناک ہوسکتا ہے،اپنے ایک انٹرویو میں سوئنگ کے سلطان کہتے ہیں کہ پاکستانی ٹیم کو بھارت کے کھلاڑی سوریا کمار یادھیو کا خیال کرن ہوگا،وہ کلاسیکل ہٹر ہے جو میچ بدل  سکتا ہے۔وسیم اکرم کہتے ہیں کہ ویرات کوہلی اور روہت شرما بھی اہم ہیں لیکن سوریا کمار یادھیو کا نمبر بیٹنگ اور کردار اہم ہے۔

سوریا کمار نے اب تک23 ٹی 20ا نٹرنیشنل میچزکھیل کر672 اسکور بنائے ہیں۔حالیہ عرصہ میں وہ نہاہت خطرناک ثانت ہوئے ہیں۔

پاکستان اور بھارت کی آئی سی سی رینکنگ میں بہتری،بین سٹوکس کا کیریئر دائو پر

ایشیا کپ 27 اگست سے شروع ہوگا۔پاکستان اور بھارت 28 اگست کو مدمقابل ہونگے۔

ادھر حریف ٹیموں نے بابر اعظم کے شکار کے لئے اپنے بائولرز کا خاص ڈلیوریز کی تیاری کروائی ہے،اس کا دعویٰ بھی کیا گیا ہے۔

روی شاستری نے مشورہ دیا ہے کہ ایشیا کپ میں ویرات کوہلی تھنڈے دماغ کے ساتھ واپسی کریں،فارم بحال ہوجائے گی۔

ادھر گزشتہ ٹی 20و رلڈ کپ میں چھکوں سے شہرت پانے والے آصف علی کہتے ہیں کہ میں ہر روز 100 سے 150 چھکوں کی پریکٹس کرتا ہوں،ایشیا کپ میں سرپرائز دوں گا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *