مانچسٹر،کرک اگین رپورٹ
اشاروں پر کھیلنے والی انگلش ٹیسٹ ٹیم کو آج پھر پروٹیز کا بڑا چیلنج،ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کی ٹاپر ٹیم پروٹیز کے خلاف سیریز بچانے کے مشکل ٹاسک نے ہیڈ کوچ برینڈن میک کولم اور کپتان بین سٹوکس کو بے آرام کیا ہے۔
لارڈز کے پہلے ٹیسٹ میں اننگ کی شکست نے ٹیم کے اعتماد کو شکستہ کیا ہے۔
اولڈ ٹریفورڈ مانچسٹر میں آج جمعرات سے دوسرا ٹیسٹ میچ کھیلا جائے گا۔میزبان ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے ۔میتھیو پوٹس کی جگہ اولی رابنسن آئے ہیں۔جنوبی افریقا ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی ۔
پہلا ٹیسٹ میچ جیتنے والی پروٹیز ٹیم کو اب بھی اپنی بیٹری پر فخر ہے۔ربادا،نیگیڈی،جانسںن اور آرچ نورتج کے ساتھ اسپنر کیشو مہاراج نے پانسہ پلٹا ہے۔انگلش ٹیم کو سیزن کے اختتام پر کامیاب اختتام کی توقع ہے۔
لارڈز میں پروٹیز نے اپنا سابقہ ریکارڈ مزید بہتر کیا۔
مانچسٹر میں انگلینڈ آگے یے۔9 میں سے 4 ٹیسٹ جیتے ہیں۔4 ڈرا کھیلے ہیں۔پروٹیز ٹیم کی واحد جیت 1955 کی رجسٹرڈ ہے۔
میچ سہہ پہر 3 بجے شروع ہوگا۔بارش کا امکان تمام روز ہوگا۔گراسی وکٹ کو گنجا کیئے جانے کا امکان زیادہ ہے۔