دبئی،کرک اگین رپورٹ
ایشیا کپ ٹی 20 ٹورنامنٹ میں بھارت کے سوریا کمار یادھیو نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کی نگاہیں پاکستانی کپتان بابر اعظم پر مرکوز ہیں،وہ انہیں ٹی 20 فارمیٹ میں نمبر ون پوزیشن سے محروم کرکے خود اس کی جگہ لینا چاہتے ہیں۔
یہ دعویٰ،خواہش اور کوشش ایسے ہی نہیں ہے۔ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کے دوران ایک موقع پر سوریاکمار یادھیو بابر اعظم کے قریب آگئے تھے،ان کے اور بابر کے درمیان 2 پوائنٹس کا فرق ہوگیا تھا،یہ الگ بات ہے کہ اگلے میچ میں وہ ناکام ہوگئے،اس سے اگلے میچ میں وہ نہیں کھیلے تھے۔
ہوشیار،ویرات کوہلی پاکستان کے خلاف سنچری کرنے جارہے،بریکنگ نیوز
تازہ ترین آئی سی سی ٹی 20 رینکنگ کے مطابق بابر اعظم 818 ریٹنگ کے ساتھ پہلے اور سوریاکمار یادھیو 805 ریٹنگ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔اہم بات یہ ہے کہ ان کے تعاقب میں پاکستان کے محمد رضوان بھی ہیں،جو 794 ریٹنگ کے ساتھ تیسری پوزیشن پر ہیں۔
حیران کن بات یہ ہے کہبھارت کا کوئی کھلاڑی ٹاپ 10 میں اور نہیں ہے۔اسی طرح ایشیا کپ کھیلنے والے ممالک میں سے سری لنکا کے پتھم نشانکا 9 ویں نمبر پر ہیں۔