کرک اگین ایشیا کپ نیوز
ایشیا کپ کا آج سے آغاز ہے۔سری لنکا اورافغانستان مدمقابل ہیں۔ابتدائی میچ سے قبل سری لنکن کپتان داسن سناکا کہتے ہیں کہ یہ تو کوئی نئی بات نہیں ہے۔دبئی اور ہمارے ملک کی کنڈیشنز ایک جیسی ہیں،ہمیں یہاں کھیلنے میں کوئی ایشیو نہیں ہے۔ہم یہاں بہترین کرکٹ کھیلنے کے لئے تیار ہیں۔
حسن علی کل اتوار کی صبح پاکستانی کیمپ جوائن کریں گے،انہیں بھارت کے خلاف کھلانے کا فیصلہ کل کیا جائے گا۔
بھارتی کپتان روہت شرما اور ویرات کوہلی نے کہا ہے کہ گزشتہ سال کا میچ بھول گئے،نیا میچ ہے،آگے دیکھ رہے ہیں۔گرائونڈ کا مقابلہ اپنی جگہ لیکن میدان سے باہر کھلاڑیوں کا پاکستانی پلیئرزسے ملنا معمول کی بات ہے،اس میں کوئی نئی بات نہیں ہے۔ہمارا کھلاڑیوں کے ساتھ میل ملاپ رہتا ہے۔
ویرات کوہلی نے کہا ہے کہ مجھے علم ہے کہ میں دماغی طور پر نہیں گرا،اس لئے میں واپسی کے لئے تیار ہوں۔کرکٹ سے بریک وقت کی ضرورت تھی۔ایشیا کپ میں اچھا پرفارم کروں گا۔ایسا پہلی بار ہوا کہ 10 سال میں ایک ماہ بغیر بیٹ پکڑے گزارا ہے۔
ٹی 20 ورلڈکپ ٹرافی کا سفر بھی جاری ہے۔کچھ ممالک سے ہوکر واپس آسٹریلیا پہنچی ہے۔50 روزہ وقفہ باقی ہے۔اس کے بعد ایونٹ شروع ہوگا۔۔اس موقع پر آسٹریلیا کے بیٹر عثمان خواجہ نے اعلان کیا ہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاک بھارت میچ کے تمام ٹکٹ فروخت ہیں۔
آئی سی سی ورلڈکپ سپرلیگ کی ایک اور سیریز کل آسٹریلیا اور زمبابوے میں شروع ہوگی۔زمبابوے کے خلاف میچ کے لئے آسٹریلین اسکواڈ کا اعلان ہوگیا۔میزبان ٹیم سیریز جیت کر ویسٹ انڈیز وغیرہ سے آگے نکل جائے گی۔