ٹائونسویل،کرک اگین رپورٹ
آسٹریلیا،زمبابوے ون ڈے،96 پر ٹیم ڈھیر،ویسٹ انڈیزکی 7 ویں پوزیشن گئی۔زمبابوے کرکٹ ٹیم آسٹریلیا میں صرف 96 رنزپر ڈھیر،سکندر رضاچلے اور نہ کینگروز کی آفت دور ہوئی۔نتیجہ میں مہمان ٹیم قریب 2 عشروں کے بعد آسٹریکا پہلا دورہ یاد گار نہ بناسکی۔میزبان ٹیم نے 3 میچزکی سیریز میں ناقابل شکست برتری حاصل کرلی ہے۔
بدھ کی صبح کھیلے گئے میچ میں زمبابوے ٹیم 28 اوورز سے بھی ایک بال کم میں صرف 96 کے قلیل اسکور پر ڈھیر ہوگئی۔14 پر 3 وکٹ کھونے والی زمبابوین ٹیم پھر سنبھل ہی نہ سکی۔59 رنز تک پھر بھی 4 آئوٹ تھے لیکن کوئی کھڑا نہ ہوا۔سین ولیمز 29 اور سکندر رضا 17 رنزکے ساتھ ٹاپ اسکورر بنے۔3 کھلاڑیوں کے 10 رنزکے ساتھ 10 ہی اضافی رنز مشترکہ طور پر تیسرا بڑا انفرادی اسکور تھا۔
آسٹریلیا کی جانب سے پہلے مچل مارش نے تباہ کن بالز کیں،انہوں نے8 اوورز میں 24 رنز دے کر 3 وکٹیں لیں،بعد میں ایڈم زمپا نے4 اوورز سے بھی کم میں 21 اسکور کے عوض 3 آئوٹ کئے۔
ویسٹ انڈیز ورلڈ کپ سے باہر،کیویز سے بھی ہار
جواب میں آسٹریلیا نے مطلوبہ 97 رنز کا ہدف 15 ویں اوور میں 2 وکٹ پر پورا کردیا۔ڈیوڈ وارنر اور ایرون فنچ ایک بار پھر ناکام رہے۔سٹیون سمتھ نے 47 رنزکی ناقابل شکست اننگ کھیلی۔یوں آسٹریلیا 8 وکٹ سے جیت گیا۔
اس فتح سے اس نے ورلڈکپ سپر لیگ میں ویسٹ انڈیز سے 7 ویں پوزیشن چھین لی۔اب ویسٹ انڈیز 8 ویں نمبر پر چلا گیا ہے۔