دبئی،کرک اگین رپورٹ
Twitter Image
پاکستان کرکٹ ٹیم کی بیٹنگ لائن نے روش نہ بدلی،ایشیا کپ سپر 4 کے آخری میچ میں سری لنکا کے خلاف وہی حال ہوا جو اس سے قبل افغانستان کے میچ میں تھا۔اس بار تو 129 رنزکا جواب نہیں تھا بلکہ ایک بیٹنگ کرکے لمبے ہدف کے لئے ایک سوال کھڑا کرنا تھا،ٹیم پر سوالات اٹھ گئے ہیںم۔
جمعہ کو دبئی کے کرکٹ اسٹیڈیم میں سپر 4 کے آخری میچ کا ٹاس سری لنکن کپتان نے جیتا۔پہلے فیلڈنگ کا اعلان کیا۔پاکستانی ٹیم میں کرک اگین کے مطابق 2 تبدیلیاں ہوئیں،جس کی نیوز پہلے بریک کردی تھی۔شاداب اور نسیم آئوٹ ہوئے۔نائب کپتان شاداب خان اور فاسٹ باؤلر نسیم شاہ کی جگہ عثمان قادر اور حسن علی پلیئنگ الیون میں شامل ہوئے۔
ایشیا کپ فائنل سے قبل کی ریہرسل،بابر اعظم کی فارم،2 کھلاڑیوں کو مواقع
پاکستان نےا س بار 28 رنزکی شراکت قائم کی۔دوسرا پہلے بابر اعظم بھی آئوٹ نہ ہوئے۔رضوان پہلے اور فخرزمان بعد میں 13،13 کرکے گئے تو پاکستان کا اسکور2 وکٹ پر 63 ہوا تھا۔بابر اعظم 68 کے مجموعہ پر29 بالز پر 30 رنزبناکر گئے۔اس کے بعد پاکستان کے 8 کھلاڑی مزید 62 اسکور نہ بناسکے۔ٹیم 5 بالز قبل 121 رنزبناکر آئوٹ ہوگئی۔خوشدل 4،محمد نواز26 اور حسن علی وآصف علی صفر صفرپر گئے۔عثمان قادر 3 اور حارث نے 1 رن بنایا۔
سری لنکن اسپنر ہاسا رنگا ڈی سلوا 4 اوورز میں 21 رنز دے کر کامیاب ترین رہے۔