کراچی،کرک اگین رپورٹ
پاکستانی ٹیم میں واپسی اعزاز،ملک کے لئے کھیلنا افتخار ہے،باقی کھیل کو کھیل کے طور پر لینا چاہئے ،سسٹر کے واقعہ کے بعد سمجھ آئی کہ زندگی کیا ہے ۔کپتانی کا نہیں سوچا،اس وقت بہترین ہاتھوں میں ہے،ہر نمبر پر کھیل سکتا ہوں۔
یہ باتیں پاکستان ٹیم میں واپسی کرنے والے شان مسعود نے ایک پریس کانفرنس میں کی ہیں،جو کراچی میں آج ہوئی ہے۔
شان مسعود کہتے ہیں کہ پلیئر کو لچکدار ہونا چاہیے ،ٹیم کی ضرورت اور ڈیمانڈ کے مطابق کھیلنا چاہئے،میں نے انگلینڈ میں نمبر 3 پر بیٹنگ کی۔ملتان میں قومی ٹی 20 کپ میں نمبر 4 پر کھیلا،میں نے ایک وقت سوچا تھا کہ پاکستانی ٹیم میں واپسی مشکل ہوگی لیکن مایوس نہ تھا۔
شان مسعود کہتے ہیں کہ کراچی میرا ہوم گرائونڈ ہے ،دبائو پرفارمنس کا نہیں یوگا،ٹکٹوں کا ضرور ہوگا۔پی ایس ایل میں فیملی تک متاثر ہوئی۔اللہ ایسے وقت سے بچائے۔
شان مسعود انگلینڈ کی کائونٹی کرکٹ کے ہرفارمیٹ میں کھیل کر آئے ہیں،فرسٹ کلاس سے ون ڈے اور ٹی 20 میں شاندار پرفارم کیا۔اسی وجہ سے سلیکٹ ہوئے لیکن ٹی 20 میں ڈیبیو کیا تھا۔