کراچی،کرک اگین رپورٹ
پاکستانی کپتان بابر اعظم نے اعتراف کیا ہے کہ ٹیم میں بہت سی چیزیں ایسی ہیں کہ ان کو بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔18 ماہ سے ٹیم سیٹ کررہے ہین،کھلاڑی ینگ ہیں۔وقت کے ساتھ سب بہتر ہوجائے گا۔یہ باتیں انہوں نے انگلش کپتان جوس بٹلر کے ساتھ ٹرافی رونمائی کے موقع پر کہی ہیں۔
ادھر انگلینڈ کے کپتان جوس بٹلر کہتے ہیں کہ ہم پاکستان میں کھیلنے کے لئے پرجوش ہیں۔17 سال بعد ہماری ٹیم پاکستان کھیلنے آئی ہے۔انتہائی بے تاب ہیں کہ جلد ایکشن میں آئیں۔
پہلا ٹی 20 سیلاب متاثرین کے نام،خاص جرسی تیار،انگلش کرکٹرز کابھی اہم پیغام
پاکستان کرکٹ ٹیم نے آج بھی نیٹ پریکٹس کی۔کھلاڑیوں نے تمام شعبوں میں پرفارم کیا۔
انگلینڈ کی ٹیم کے تمام کھلاڑی بہت خوش ہیں،کئی تو متعدد برسوں سے پی ایس ایل کھیل رہے ہیں،اس لئے پاکستانی پلیئرز کے ساتھ ان کی ہم آہنگی بہتر ہے۔