دبئی،کرک اگین رپورٹ
آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں انگلینڈ نے اپنا پہلا میچ جیت لیا ہے. میگا ایونٹ کے سپر 12 میچ میں اس نے دفاعی چیمپئن ویسٹ انڈیز کو ناک آئوٹ کردیا.دبئی میں کھیلا گیا میچ انگلینڈ نے 6وکٹ سے جیت لیا
مطلوبہ 56 رنز کا ہدف4 وکٹ پر 9ویں اوور میں حاصل ہوگیا.
دوسرے میچ میں ویسٹ انڈیز ٹیم کا باجا بج گیا. آئی سی سی ورلڈ ٹی 20 کپ سپر 12 کے میچ میں ویسٹ انڈیز ٹیم 55 کے قلیل اسکور پر ڈھیر ہوگئی.
انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا درست فیصلہ کیا .دفاعی چیمپئن ٹیم کے کھلاڑی دبئی میں گرتے ہی گئے. 15 ویں اوور میں 55 پر اننگ تمام ہوئی. نیدر لینڈ کے 39 اور 44 کے بعد ورلڈ ٹی 20 تاریخ کا یہ تیسرا بد ترین اسکور بھی ہے.
کرس گیل ہی 13 کرسکے. 10 پلیئرز ڈبل فیگر کی شکل نہ دیکھ سکے .اسپنر عادل رشید نے 2 رنز کے عوض 4 اور معین علی نے 17 رنز دے کر 2 وکٹیں لیں.
انگلینڈ نے اس کامیابی سے پاکستان کو بھارت کے خلاف جیت کا نسخہ و راستہ بلکہ بنیاد فراہم کردی ہے. وہ اس طرح کہ آئی سی سی ورلڈ ٹی 20 کپ کی تاریخ میں انگلینڈ ویسٹ انڈیز کے خلاف روز اول سے ناکام تھا. پاکستان کی طرح اسے بھی گزشتہ تمام 5 میچز میں شکست ہوئی تھی. اس بار انگلینڈ نے روایت الٹ دی اور پاکستان کو بتادیا ہے کہ وہ بھی 5 ناکامیوں کے بعد کل اتوار کو بھارت کو ہراسکتا ہے.