اسلام آباد،کرک اگین رپورٹ
شعیب اختر نے پاکستان کے ایک نجی چینل کے خلاف کیس قریب جیت لیا ہے۔راولپنڈی ایکسپریس کی ویڈیو ایک ٹی وی چینل نے اپنے سوشل چینلز پر استعمال کی تھی،اس پر شعیب اختر نے عدالت سے رجوع کیا ہے۔
اینٹلیکچول پراپرٹی ٹربینول مے حکم جاری کیا ہے کہ چینل کاپی رائٹس کا خیال کرے۔شعیب اختر نے بتایا ہے کہ وہ 2019 سے یوٹیوب پر اپنی ویڈیو لوڈ کررہے ہیں۔چینل کا یہ عمل کاپی رائٹ ایکٹ کی خلاف ورزی ہے۔
بغیر اجازت ویڈیو چلانے پر عدالت نے حکم امتناع جاری کیا ہے۔
ادھرآسٹریلیا کے دورے میں موجود ویسٹ انڈیز نے آسٹریلیا کو پہلے ٹی 20 میں ٹف ٹائم دیا ہے،اگرچہ پہلے کھیل کر ٹیم 9 وکٹ پر 145 اسکور کرسکی۔جواب میں ایک موقع پر کینگروز کے 5 کھلاڑی 58 پر شکار کرلئے تھے لیکن کپتان ایرون فنچ مزاحمت پر تھے۔اب تک12 اوورز میں آسٹریلیا نے 5 وکٹ پر 93 اسکور بنالئے تھے،جیت کے لئے 53 رنز مزید درکار تھے۔48 بالز باقی تھیں۔
اس کے بعد بھی ویسٹ انڈیز کی فلائٹ بیک دیدنی تھی،آسٹریلیا ہدف صرف 1 بال قبل 7 وکٹ پر پورا کرسکا۔