دبئی. کرک اگین رپورٹ
Image by Twitter
پاکستانی ٹیم اس بار ویرات کوہلی کو قابو کرگئی . آئی سی سی ورلڈ ٹی 20 کے ہائی وولٹیج میچ میں پاکستانی بائولرز 3 وکٹیں جلد لینے کا فائدہ اٹھانے میں ناکام رہے. کوہلی نے ففٹی تو 50 بالز کے قریب کهیل کر مکمل کی لیکن آخری 3 اوورز میں اچھے اسکور کی کوشش میں شکار ہوگئے. بھارت نے پاکستان کو فتح کے لئے152رنز کا ہدف دیا ہے.
دبئی میں پاکستانی کپتان سے ٹاس ہارنے کے بعد بھارتی اننگ کا آغاز تباہ کن تھا. کے ایل راہول 3 اور روہت شرما صفر پر گئے. بھارت کا اسکور 2 وکٹ پر 6 تھا. تیسری وکٹ پر جلد ہی گرگئی. 31 کے مجموعہ پر یادهیو بھی چلے گئے.
بھارتی کپتان اور رشی پنت نے اسکور 84 تک پہنچادیا لیکن 14 اوورز ہونے کو تھے .اس موقع پر پنت 39 کر کے گئے. کوہلی نے 49 گیندوں کا سامنا کیا. آخری اوورز میں جب حالات اچھے تھے تو پہلے جدیجا 13 اور پھر کوہلی 57 کرکے آئوٹ ہوگئے. انکی وکٹ شاہین نے لی.پانڈیا بھی ناکام رہے. بھارت نے 20 اوورز میں 7 وکٹ پر 151 رنز بنائے.
شاہین کامیاب تھے .31 رنز کے عوض 3 شکار کرگئے. حسن نے 2 اور شاداب و حارث نے ایک ایک وکٹ لی.