دبئی،نیویارک:کرک اگین رپورٹ
امریکا کی کھینچائی،ٹی 20 ورلڈکپ 2024 کی میزبانی کے حقوق بھی ضبط۔آئی سی سی نے امریکاسے ٹی 20 ورلڈکپ 2024 کےکوہوسٹنگ کے میزبانی کے حقوق ضبط کرلئے ہیں۔اس بات کا فیصلہ آئی سی سی کی تازہ ترین سالانہ اے جی ایم میٹنگ میں کیا گیا ہے جو چند گھنٹے قبل ہی ختم ہوئی ہے۔
ویسٹ انڈیز 2024 کے ٹی20 ورلڈکپ کا میزبان ہے،اس نے اپنے ساتھ شریک میزبان یا یوں کہہ لیں کہ کو ہوسٹنگ کے طور پر امریکا کو بھی ساتھ ملاکر منظوری لی تھی۔اس طرح امریکا ویسٹ انڈیز کے ساتھ مشترکہ طور پر آئی سی سی ٹی 20 ورلڈکپ 2024 کا میزبان ہے،۔اتفاق سے آسٹریلیا میں اس ماہ شروع ہونے والے ٹی 20 ورلڈکپ کے بعد اگلا نمبر اسی سا ل ،جب ویسٹ انڈیز نے میزبانی کرنی ہے۔
آئی سی سی نے امریکی کرکٹ حکام کو سخت انداز میں کھنچا ہے۔مالی معاملات میں خرابیوں کے ساتھ بورڈ کی جانب سے اگست کے پہلے ہفتہ سے تنخواہین تک جاری نہیں ہوئی ہیں۔2 لاکھ ڈالرز جو کہ اکائونٹس میں موجود تھے،اس پر بھی نادہندہ ہونے کا اعتراف سامنے آیا ہے۔ویسٹ انڈیز سے تعلق رکھنے والے سابق کرکٹر شیو نارائن چند پال کو بھی شدید ناراض کیا ہے جو جلد ہی امریکی کرکٹ چھوڑنے والے ہیں۔یہ حالات مایوس کن ہیں۔
امریکا نے ورلڈٹی20میزبانی کے لئے پاکستان سے معاہدہ کرلیا،اہم اعلانات،فیصلے
داخلی تنازعات اور متعدد قانونی چارہ جوئی کی وجہ سے آئی سی سی نے بورڈ سے 2024ٹی 20ورلڈ کپ کے شریک میزبانی کے حقوق ضبط کر لئے ہیں۔آئی سی سی نمائندوں نے کرکٹ کے آئین میں وضع کردہ گورننس پروٹوکول کی تعمیل کی تازہ یاددہانی پیش کی جن میں سی ای او کی تقرری بھی شامل ہے، امریکی حکام فنڈز کی کمی کی وجہ سے ایجنڈے پر نہیں لائے تھے ،اس پر حکام آئی سی سی کو جواب دینے میں ناکام رہا۔
گزشتہ ماہ ملتان میں امریکی سفاتکار نیشنل ٹی 20 کپ کےدوران دعویٰ کیا تھا کہ امریکا اپنے ملک میں ہونے والے آئی سی سی ٹی 20 ورلڈکپ کے لئے پاکستان سے مدد چاہتا ہے،اس کے لئے اسلام آباد اور واشنگٹن میں دستخط ہورہے ہیں اور ہمک اپنے ملک میں 2024 ٹی 20 ورلڈکپ کی میزبانی کے لئے پاکستان سے مدد لیں گے۔
اب معاملات خراب ہیں۔امریکی کرکٹ حکام نے اپنے داخلی معاملات بہتر نہ کئے تو پھر آئی سی سی ورلڈ ٹی 20 کپ 2024 کی میزبانی کے حوالہ سے امریکا پر مستقل پابندی لگادے گی۔