سڈنی،کرک اگین رپورٹ
کرکٹ آسٹریلیا نے ڈیوڈ وارنر سے کپتانی کی تاحیات پابندی اٹھانے کے لئے اپنے آئین میں تبدیلی کی منظوری دے دی ہے ۔
جمعہ کو ہونے والے اجلاس کے بعد کرکٹ آسٹریلیا نے ڈیوڈ وارنر کو لائف ٹائم پابندی کو چیلنج کرنے کی اپیل داخل کرنے کا کہدیا ہے ۔
واقعہ یہ ہے کہ کرکٹ آسٹریلیا کے رولز کے مطابق تاحیات پابندی کے فیصلے پر اپیل یا چیلنج کا کوئی اختیار نہیں تھا،اس کے لئے بورڈ کے قوانین میں تبدیلی کی جارہی ہے۔
ڈیوڈ وارنر کو 2018 میں بال ٹیمپرنگ سیکنڈل کی وجہ سے کپتانی کے لئے تاحیات معطل کیا گیا تھا،ان کے ساتھ اس وقت کے کپتان سٹیون سمتھ اور تیسرے کھلاڑی بھی لپیٹ میں آئے تھے۔مخصوص وقت کی پابندی بھی لگی تھی۔
ڈیوڈ وارنر کی عمر 35 سال ہے اور ایرون فنچ ون ڈے سے ریٹائرمنٹ لے چکے ہیں۔کرکٹ آسٹریلیا کو جلد ہی ٹی 20 ورلڈ کپ کپتان بھی تبدیل کرنا ہے۔ایک روزہ قیادت کے لئے نئے انتخاب کی جلدی اس لئے نہیں ہے کہ ورلڈ ٹی 20 کے فوری بعد آسٹریلیا انگلینڈ سے 3 ون ڈے میچز کی سیریز کھیلے گا اور پھر اگلے سال مئی تک اس کی مصروفیات نہیں ہیں۔