| | | | | | | | |

پاک بھارت ہنگامی ٹیسٹ میچ کا پلان،ٹی 20 ورلڈ کپ فائنل کے فوری بعد

 

میلبرن،لندن،کرک اگین رپورٹ

پاکستان اور بھارت کے درمیان ہنگامی ٹیسٹ میچ کا شیڈول ،فوری میچ ہوگا۔آسٹریلیا کی سر زمین میزبانی کرے گی ۔میچ کا انعقاد آخری مراحل میں ہے۔اس بات کا انکشاف ڈیلی میل نے کیا ہے۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹی 20 ورلڈ کپ کے فوری بعد ایک ٹیسٹ میچ کا پلان ہے جو آسٹریلیا کے میدان ایم سی جی میں ہوسکتا ہے۔

پاک بھارت حالیہ ٹی 20 میچ کو 90 ہزار فینز نے دیکھا ہے۔یہ تحریک ہے۔کرکٹ آسٹریلیا ،پاکستان کرکٹ بورڈ اور بھارتی بورڈ میں معاملات طے ہورہے ہیں۔

سابق آسٹریلوی کرکٹر سائمن او ڈونیل کے مطابق اگر ٹیسٹ میچ نہ ہوا تو پھر 3 ملکی کپ کا پلان بھی ہے ۔ایک روزہ 3 ملکی کپ میں پاکستان ،بھارت اور آسٹریلیا ہونگے۔ایک ٹیسٹ یا 3 ملکی کپ میں سے ایک پر عمل ہوگا۔

پاک بھارت باہمی ٹیسٹ میچ 2008 کے بعد سے نہیں ہوا۔محدود اوورز کی باہمی سیریز 2013 سے نہیں ہوسکی۔
دونوں ممالک کے ورلڈ ٹی 20 فائنل کھیلنے کے معدوم امکانات ابھی باقی ہیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *