ابو ظہبی،میڈیا ریلیز
بھارت کے سابق کھلاڑی سریش رائنا نے ابوظبی ٹی 10 لیگ جوائن کرلی ہے وہ دفاعی چیمپئین دکن گلیڈی ایٹرز کی جانب سے میدان میں اتریں گے۔ یہ پہلا موقع ہے کہ وہ ابوظبی ٹی 10 کھیل رہے ہیں۔ سریش نے رواں سال ستمبر میں آئی پی ایل اور مقامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔ انہوں نے بھارت کی نمائندگی کرتے ہوئے 226 ایک روزہ میچز کھیلتے ہوئے 5615 رنز اسکور کئے وہ کے ٹی 20 میں بھی 1605 رنز بناچکے ہیں۔
سریش نے آئی پی ایل میں چنئی سپرکنگ کی نمائندگی کی اس کے علاوہ گجرات لائنز کے کپتان بھی رہے۔ انہوں نے اپنی ٹیم کو 4 بار آئی پی ایل ٹرافی بھی دلائی ہے۔
پاکستانی ٹیم جھٹکے میں، اہم میچ سے قبل اہم ترین قومی کھلاڑی باہر
اس موقع پر سریش رائنا نے کہا کہ دکن گلیڈی ایٹرز میں شمولیت پر بہت خوشی ہے امید ہے کہ اس سال اپنے ٹائٹل کا کامیابی سے دفاع کریں گے۔ میں ابوظبی ٹی 10 کے اس نئے چیلنج کا منتظر ہوں۔ ابوظبی ٹی 10 کے سی او او راجیو کھنہ نے کہا کہ سریش رائنا ابوظبی ٹی 10 میں ایک بہترین اضافہ ہے۔ ٹیم کے مالک گورو گروور نے کہا کہ سریش رائنا جیسے کھلاڑی کو ٹیم میں شامل کرنا دکن گلیڈی ایٹرز کے لئے بہت اہم ہے یہ یقینا ہماری ٹیم کی بیٹنگ صلاحیت کو بہتر بنائے گا۔