میلبرن،ایڈیلیڈ،کرک اگین رپورٹ
ٹی 20 ورلڈ کپ شاکس،ایک کپتان فارغ،دوسرا بے فائدہ،تیسرے نے ساڑھے 6 لاکھ جرمانہ کروادیا
جنوبی افریقہ کے کپتان کا مستقبل داؤ پر لگ گیا ہے۔تیمبا باوو کی پوزیشن غیر محفوظ ہوگئی ہے۔انہوں نے اعتراف کیا ہے کہ اصل مسئلہ ان کی فارم کا نہ ہونا ہے۔
آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں بھارت جیسی ٹیم کو ہرانے والی ٹیم کی سیمی فائنل سیٹ کنفرم ہی تھی۔ایسو سی سیٹ ٹیم سے جیت درکار تھی،اتوار کو اپ سیٹ شکست نے معاملہ ہی لپیٹ دیا،اس کی جگہ پاکستان کوالیفائی کرگیا جو گزشتہ 12 روز سے اس ریس سے باہر تھا۔
ادھر پاکستانی ٹیم کے ہاتھوں شکست پر سیمی فائنل کا موقع گنوانے والی بنگلہ دیش ٹیم پر بھی تنقید ہے
نجم الحسن کہتے ہیں کہ۔ شکیب کا غلط آئوٹ قرار دیا جانا شکست کا جواز نہیں ہوسکتا۔یہ شکست ہوئی ہے۔
ادھر بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما ایک فین پر جرمانے کا سبب بن گئے۔
قصہ یہ ہوا کہ میلبرن میں زمبابوے کے خلاف آئی سی سی ورلڈ ٹی 20 میچ کے دوران ایک کرکٹ فین گرائونڈ میں گھس گیا ۔اس نے ملاقات کی۔نوجوان کی آنکھوں میں آنسو تھے۔خوشی سے آنسو لئے وہ اپنے کپتان کو دیکھ رہے تھے۔گرائونڈ کے قوانین توڑنے پر کرکٹ فین پر ساڑھے 6 لاکھ بھارتی روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے ۔