ملیبرن،کرک اگین رپورٹ
Getty Images
میلبرن میں 10 روز قبل ٹی 20 ورلڈکپ جییتنے والے انگلش بائولرز لائن ولینتھ بھول گئے۔رنز کی بھرمار۔اوپننگ وکٹ پر آسٹریلیا کا دوسرا بہترین شراکت ریکارڈ۔انگلش ٹیم پر رنز کا سیلاب آگیا ہے۔
ایم سی جی میں مہمان ٹیم کا ٹاس جیت کر پہلے بائولنگ کا فیصلہ غلط ثابت ہوا۔آسٹریلیا کے اوپنرز ٹریوس ہیڈ اور ڈیوڈ وارنر نے سنچری نہیں،ڈبل سنچری نہیں بلکہ ٹرپل سنچری کے قریب کی شراکت بناڈالی۔انگلش گیند باز تماشہ بنے رہے۔38 اوورز اایک بال پر 269 رنزکی شراکت آسٹریلیا تاریخ کی اس وکٹ پر دوسری بہترین پارٹبر شپ ہے۔اس سے قبل وارنر اور ہیڈ نے پاکستان کے خلاف 2017 میں ایڈیلیڈ م،یں 217 اسکور کا ریکارڈ بنایا تھا۔
ڈیوڈ وارنر 106 رنزبناکر گئے تو سٹیون سمتھ بھی 21 کی اننگ کھیل سکے۔ٹریوس ہیڈ شاندار 152 رنزبناکر پویلین لوٹے۔مارکس سٹوئنز نے 12 کئے۔
آسٹریلیا نے مقررہ 48 اوورز میں 5 وکٹ پر 355 رنزبناکر انگلینڈ کو فتح کے لئے 356 رنزکا ہدف دیا۔3 میچزکی سیریز میں کینگروز پہلے ہی 2 میچ جیت کر ناقابل شکست ہیں۔