کرک اگین رپورٹ
انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے مزے،دی ہنڈرڈ کی بولی ریکارڈ لگ گئی۔400 ملین ڈالرزکی بولی نے پورے انگلینڈکرکٹ سسٹم کو ہرادیا ہے۔ای سی بی کو نجی ادارے سے اتنی بڑی بولی ملی ہے کہ فرسٹ کلاس کائونٹیز پریشان ہوگئی ہیں کہ ان کی رقم ادھر سے ادھر جارہی ہے۔
پاکستان کے بیٹر شان مسعود نے کہا ہے کہ انگلینڈ کا بز بال پاکستان میں غیر موثر ہوگا۔انہوں نے کہا ہے کہ انگلینڈ ٹیسٹ میچ کے دوران جو بزبال استعمال کرتا ہے،پاکستان میں اس کے اثرات زیادہ نہیں ہونگے۔انگلش کیمپ ٹیسٹ میچزکے دوران پویلین سے کوڈ ورڈز میں فیلڈ میں موجود اپنے کپتان کو ہدایات جاری کیا کرتا ہے کہ اس وقت کسے بائولنگ دینی ہے اور کیا فیصلہ کیا جانا چاہئے،اس کا نام بزبال ہے۔
پاکستان بمقابلہ انگلینڈ،درجن بھر تنازعات،2 ممالک کی کرکٹ یا آقاکےسامنے غلام
آسٹریلیا کے سابق ہیڈ کوچ جیسٹن لینگر نے انکشاف کیا ہے کہ اب جنگ میرے اور پیٹ کمنز کے درمیان ہے۔اس سال کے شروع میں سیٹ سے محروم ہونے والے ہیڈ کوچ نے باقی کھلاڑیوں کو اپنی جنگ سے باہر نکالاہے۔
پاکستان کے سابق وزیر اعظم،سابق کپتان عمران خان کے لانگ مارچ،راولپنڈی جلسہ نے پاکستان اور انگلینڈ ٹیسٹ پر چھائے شکوک کے بادل مٹادیئے ہیں۔اس سے قبل ہی پی سی بی کو ٹیسٹ میچ کے لئے سکیورٹی کلیئرنس مل گئی تھی۔اس کا مبلب یہ ہے کہ حساس ادارے یہ بات بخوبی جانتے تھے کہ لانگ مارچ طول پکڑے گا اور نہ ہی اسلام آباد کی جانب مارچ کرے گا۔اس پکچر سے یہ بھی کلیئر ہوا کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا یہ کہا بھی سچ ثابت ہوا ہےکہ ٹیسٹ میچ کو کچھ نہیں ہوگا۔
ٹی 10 لیگ کے اتوار کے میچ میں نیویارک سٹرائیکرز نےدکن گلیڈی ایٹرز کو 8 وکٹ سے شکست دے دی ہے۔سابق انگلش کپتان اوئن مورگن نے جیت میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔