راولپنڈی ،کرک اگین رپورٹ
پاکستان بمقابلہ انگلینڈ ،راولپنڈی ٹیسٹ،17 برس بعد دونوں کی پاکستان میں ٹیسٹ سیریز،ہر بات تاریخی ہے تو کچھ منفرد کرنے میں کرکٹرز بھی پیچھے نہیں ہیں۔
پاکستانی پیسر نسیم شاہ نے پریس کانفرنس میں سب کے قہقہے لگوادیئے جن کا اب انٹرنیشنل میڈیا میں تذکرہ ہے۔
راولپنڈی میں ان سے جمی اینڈرسن کے متعلق سوال ہوا تو ان کا کہنا تھا کہ وہ لیجنڈری پیسر ہیں۔ان سے سیکھنے کو بہت کچھ ملا۔اس عمر میں فٹ ہیں تو جانتا ہوں کہ کتنا ہارڈ ورک ہے۔
جمی اینڈرسن سے متلعق اگلا سوال ہوا تو پیسر فوری بولے کہ
برادر میری انگلش 30 فیصد ہے اور اب وہ ختم ہوگئی ہے۔اس پر ایریا قہقہوں سے گونج اٹھا ۔
ادھر پاکستان ٹیم کے ممکنہ کھلاڑیوں کی فہرست سامنے آگئی ہے۔2 کھلاڑی ڈیبیو کرسکتے ہیں۔پیسر حارث رئوف ہوم گرائونڈ میں ٹیسٹ ڈیبیو کے امیدوار ہیں۔اسپنر ابرار احمد کو بھی ٹیسٹ کیپ مل جائے گی ۔
انگلینڈ کا بائولر ہوں،کوچ نہیں،جیمز اینڈرسن سوال پر حیرت زدہ
عبداللہ شفیق اور امام الحق اوپنرز ہونگے ۔اظہر علی اور بابر اعظم کے ساتھ سلمان آغا اور محمد رضوان مڈل آرڈر کا حصہ ہونگے۔محمد نواز اور ابرار احمد اسپنرز اور نسیم شاہ ،فہیم اشرف اور حارث رئوف پیس اٹیک ہونگے۔