کرک اگین رپورٹ
انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے درجن سے زائد کھلاڑیوں کو ٹیسٹ میچ کے آغاز سے قبل کیا ہوا۔پاکستان اور انگلش کپتان آج ٹیسٹ ٹرافی کی رونمائی بھی نہ کرسکے۔اب یہ تقریب کل تک ملتوی کردی گئی ہے۔اپنا شیف لانے کے باوجود کھلاڑیوں کے پیٹ خراب ہونے کی اطلاعات عام ہوئی ہیں لیکن اس معاملہ میں ذرائع کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں نے گزشتہ رات اپنے معمولات میں بے انتہا بے پروائی کی ہے،اس کی رپورٹ انگلینڈ کرکٹ بورڈ کو ارسال کردی گئی ہے۔
ٹرافی رونمائی ملتوی،اپنے باورچی کے باوجود انگلش ٹیم بد ہضمی کا شکار، بین سٹوکس محروم
سوال یہ ہے کہ اگر کل تک بھی کھلاڑی مکمل فٹ نہ ہوئے تو کیا ہوگا۔انگلش کرکٹ ٹیم کو دستیاب پلیئرز کے ساتھ کھیلنا پڑے گا،یہ بات بھی جاری ہے کہ میچ ایک روز کے لئے ملتوی ہوسکتا ہے۔اب تک دستیاب پلیئرز میں فٹ پلیئرز6 سے 8 ہیں۔باقی سب اسہال کا شکار ہیں۔2019 میں دورہ جنوبی افریقا میں ٹیسٹ میچ سے قبل پوری ٹیم وائرس کاشکار ہوئی تھی لیکن بیماری کی حالت میں کچھ کھلاڑی کھیلے اور کچھ نہیں کھیل سکے تھے۔انگلینڈ ٹیسٹ میچ ہارگیا تھا۔
نیوزی لینڈ بھارت کے خلاف تیسرے ایک روزہ میچ میں جیت کے قریب تھا۔لیکنپھر بارش شروع ہوگئی۔بھر بارش ہوگئی،جس وقت میچ رکا۔نیوزی لینڈ نے219 رنزکے جواب میں 18 اوورزمیں1 وکٹ پر 104 اسکور بنالئے تھے۔
ادھر پرتھ میں آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے پہلے روز آخری اطلاعاتت تک 2 وکٹ پر170 اسکور بنالئے تھے۔قریب 30 اوورزکا کھیل ابھی باقی تھا۔