کرک اگین رپورٹ
کیا تبصرہ تھا۔شعیب اختر کہتے ہیں کہ ابھی تو یہ بیمار تھے،ٹھیک ہوتے تو کیا کرتے۔کرک اگین کا یہ کہنا ہے کہ بات درست ہے،اس لئے کہ اگر بیماری کے یہ نتائج ہیں تو ایسی مار کے بعد پاکستانی کھلاڑی بھی بیمار پڑکردیکھ لیں۔راولپنڈی ٹیسٹ کا پہلا دن پاکستان کے لئے گھنائونا بن گیا۔دن ختم ہوا ہے۔کام ابھی جاری ہے۔
انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف جمعرات سے شروع ہونے والے پہلے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز کیا کچھ کیا۔تفصیلات تو آپ نے دیکھ لی ہونگی۔یہاں ہم الگ الگ عنوانات کے ساتھ مکمل تفیصلی ریکارڈزپیش کرتے ہیں۔
ریکارڈ 112 سالہ
پاکستان کے خلاف انگلینڈ نے ایک روز میں 506 اسکور بنائے۔اننگ جاری ہے۔یہ 112 سال بعد ریکارڈ بن گیا،اس لئے کہ 1910 میں آسٹریلیا نے جنوبی افریقا کے خلاف 494 اسکور بنائے تھے۔
کم اوورز،ریکارڈ اسکور
پہلے روز صرف 75 اوورز کا کھیل ممکن ہوسکا۔یہ مقررہ وقت سے 15 اوورز کم تھے۔اس میں اتنا بڑا ٹوٹل ایک اور ریکارڈ ہے۔
تیز ترین سنچری
انگلینڈ کے اوپنر زک کرولی نے صرف86 بالز پر سنچری مکمل کی،یہ کسی بھی انگلش اوپنر کی فاسٹسٹ سنچری ہے۔انگلینڈ کی جانب سے اوورآل تیسری تیز ترین ٹیسٹ سنچری ہے۔
پہلے دن 4 سنچریز
انگلینڈ کے لئے ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کے پہلی ہروز 4 سنچریز پہلی بار بنی ہیں۔کرولی،ڈکٹ 107،بروک 101،پوپ نے 108 کی اننگز کھیلیں۔
سٹرائیک ریٹ 3 سنچریز کا ایک ہی جیسا
انگلینڈ کے 3 پلیئرز کرولی،ڈکٹ اور بروک کی 3 سنچریز کی خاص بات یہ تھی کہ تینوں کا اس وقت سٹرائیک ریوٹ پورا 100 تھا۔
اوپننگ میں تیز بیٹنگ
ڈکٹ اور کرولی نے صرف 35 اوورز 4 بالز پر233 رنزبنائے۔یہ ہائی رن ریٹ 6.93 کا ریکارڈ ہے جو 200 سے اوپر تک ہوا۔ایسا پہلی بار ہوا ہے۔
وکٹ کیپر کا بھی ریکارڈ
اولی پوپ اس ٹیسٹ میں وکٹ کیپر ہونگے۔کسی بھی انگلش وکٹ کیپر کا پاکستانی سرزمین پر 108 کی اننگ انفرادی سطح پر بڑی اننگ کا ریکارڈ ہے۔
تیز ترین ڈبل سنچری اوپننگ شراکت
ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کا تیز ترین ڈبل سنچری اوپننگ اسٹینڈ آج پاکستان میں بناہے، جو کرولی اور ڈکٹ نے مشترکہ طور پر کیا۔ وہ ٹیسٹ کرکٹ میں کسی بھی وکٹ کے لیے اب تک کی تیز ترین ڈبل سنچری شراکت کی فہرست میں تیسرے نمبر پر آگئے ہیں۔یہ سب صرف 30 اوورز ایک بال پر ہوا۔
انگلینڈ کا تیز ترین 500 اسکور کا ریکارڈ
انگلینڈ نے ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں تیز ترین 500 اسکور 6.74 کی اوسط سے قائم کیا ہے۔
مہنگے ترین گیند باز
زاہد محمود اب تک6.95 کی اوسط سے اسکور دے رہےہیں۔یہ مزید بد تر بھی ہوسکتا ہے اور مہنگے ترین بائولرز میں بد نما بھی۔
راولپنڈی ٹیسٹ میں انگلینڈ نے پہلے روز صرف 4 وکٹ پر75 اوورز میں 506 اسکور بنالئے ہیں۔ہیروی بروکس 101 اور بین صتوکس 34 پر کھیل رہے ہیں۔کرولی 122،ڈکٹ107 اوراولی پوپ 108 پر تھے۔