راولپنڈی ،پرتھ،کرک اگین رپورٹ
رمیز راجہ کے بعد انگلینڈ سے بھی پچ اعتراض آگیاہے،اس طرح راولپنڈی ٹیسٹ میچ 2 روز بعد ہی منفی ہیڈ لائنز میں ہے۔پہلے روز ہاف تھائوزنڈ آسکور بننے اور دوسرے روز پاکستان کی جانب سے بیٹنگ کا پہلا نظارہ دیکھتے ہوئے پی سی بی چیئرمین رمیز راجہ نے ایسی پچ کو شرمناک قرار دے تھا ۔
اب سابق انگلش کپتان اور اب کے کمنٹیٹر ناصر حسین نے بھی اٹیک کردیا ہے۔
ناصر حسین نے کہا ہے کہ پاکستان کے کرکٹ فینز ایسی کرکٹ سے زیادہ بہتر کھیل کے حقدار ہیں لیکن راولپنڈی پچ میں بائونس،اسپن نہیں ہے اور ریورس سوئنگ کا بھی کوئی منظر نہیں۔ایسی پچز تمام بائولرز کو تھکا ماریں گی۔
ادھر 18 سالہ لیگ اسپنر ریحان احمد کو باہر بٹھائے جانے پر انگلش کیمپ پر تنقید ہوئی ہے اور کہا ہے کہ ایسے اسپنر پاکستان جیسی پچز پر مددگار بن سکتے ہیں۔
ادھر پرتھ ٹیسٹ میں آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز کو جیت کے لئے 498 رنز کا ہدف دے دیا ہے۔دوسری اننگ 182 رنز 2 وکٹ پر ڈکلیئر کی ہے ۔مہمان ٹیم نے آخری اطلاعات تک بناکسی نقصان کے 13 رنز بنالئے تھے۔مارنوس لبوشین نے ڈبل سنچری کے بعد سنچری اننگ کھیلی ہے۔
کمنٹیٹر رکی پونٹنگ دل کی تکلیف دور ہونے پر کمنٹری بکس میں آگئے ہیں۔کل کے واقعہ کو ایک ڈراؤنا لمحہ کہا ہے۔
پاکستان نے پنڈی ٹیسٹ کے تیسرے روز 1 وکٹ پر 233 اسکور بنالئے تھے۔225 رنز کی اوپننگ شراکت بنی۔عبداللہ شفیق 114 رنز بناکر جیک لیچ کا نشانہ بنے۔امام الحق 119 اور اظہر علی صفر پر موجود تھے۔