کراچی،کرک اگین رپورٹ
ملتان کی طرح کراچی کی پچ تیار،انگلینڈ نے بھی پاکستان کے مسٹری اسپنر کاتوڑ کنفرم کردیا۔کرک اگین نے سب سے پہلے اکتوبر میں یہ نیوز بریک کی تھی کہ انگلینڈ پاکستان کے دورے میں ایک کم عمر ترین لیگ اسپنر کو ڈیبیو دے کر نیا ریکارڈ قائم کرے گا۔
اب انگلش کیمپ سے یہ نیوز مکمل طور پر طے ہے کہ ریحان احمد کراچی ٹیسٹ میں ڈیبیو کریں گے۔انگلینڈ کے کپتان بین اسٹوکس نے کہا کہ ریحان صرف کرکٹ سے محبت کرتا ہے۔ ورزش کرنے کے لئے جدوجہد کر رہا ہے ۔ اس کے پاس کتنا ٹیلنٹ ہے۔
ٹنڈولکر کے بیٹے کی بھی سنچری،ووڈ کا انکشاف ،انگلینڈ کا اگلا خوفناک پلان،پی ایس ایل ڈرافٹ،اہم خبریں
لیسٹر شائر کے لیگ اسپنر احمد، 18 سال اور 126 دن کی عمر میں، 1949 میں برائن کلوز کے قائم کردہ ریکارڈ کو 23 دن کے فرق کے ساتھ شکست دیں گے۔ احمد نے مئی میں فرسٹ کلاس ڈیبیو کیا تھا اور اپنی کاؤنٹی کے لیے صرف تین میچ کھیلے ہیں۔
لیگ اسپنر ریحان احمد جیک لیچ کی جگہ لیں گے۔ساتھ میں انگلش ٹیم کا مشن پاکستان کو پاکستان میں کلین سوئپ کرنا ہے،ایسا ہواتو تاریخ میں پہلی بار یہ سب ہوگا۔
تاریخی ٹیسٹ کل سے شروع ہوگا۔انگلینڈ کو 0-2 سے سبقت حاصل ہے۔