کراچی ،کرک اگین رپورٹ۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے ابھرتے کھلاڑی سعود شکیل کو پریس کانفرنس میں بھیج دیا گیا،ڈیبیو سیریز میں قریب بابر اعظم جتنے اسکور کرنے والے بیٹر نے اس تاثر کو مسترد کیا ہے کہ شکست کے آثار دیکھ کر کسی سینئر کی بجائے میرا سامنے آنا سافٹ ہدف تھا،انہوں نے کہا ہے کہ ہم ایسا نہیں سوچتے۔انگلینڈ کے خلاف بدقسمت رہے۔کوئی بھی بیٹر سیٹ ہوکر 50 کرکے آئوٹ ہونا نہیں چاہتا،جو ہوا غلط ہوا،ہم سیکھ رہے ہیں،انگلینڈ والے اپنے اسٹائل سے کھیل رہے ہیں،ان کو لگتا ہے کہ ایگریسو اسٹائل اچھا ہے لیکن ہم نے جوابی تبدیلی نہیں کی۔اپنی گیم کی ہے۔
ایک سوال کے جواب میں کہا ہے کہ ہم نے اچھی شراکت بھی بنائیں لیکن پھر کھڑے نہ ہوسکے۔کام جاری ہے۔غلطی سے سیکھیں گے ۔
ذاتی اننگز کوئی نہیں کھیلتا ،ٹیم کے لئے کھیل رہے ہیں۔
ادھر انگلینڈ کے لئے کم عمر ترین ڈیبیو پلیئر کا ٹائٹل جیتنے کے بعد 5 وکٹ لے کر پہلے ڈیبیو پلیئر بننے والے ریحان احمد کہتے ہیں کہ اچھا محسوس کررہا ہوں،پاکستان میں کامیابی کا یقین تھا،وکٹیں اچھی بنی ہیں۔