کرک اگین اسپیشل رپورٹ
شعیب اختر اور انضمام الحق بھی پی سی بی میں،روٹ ملک کی بجائے لیگ میں،آصف علی کے چھکے رائیگاں
پاکستان کرکٹ میں تبدیلیاں ہیں،سلیکٹرز کے لئے انضمام الحق کی واپسی کی بات ہورہی ہے۔ساتھ میں شعیب اختر کو بھی شامل کیا جائے گا ،اس کے لئے شاہد آفریدی جو کہ پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی کا حصہ ہیں،وہ رول پلے کریں گے ۔
جوئے روٹ نے اپنے ملک کی نمائندگی
چھوڑ کر ٹی 20 لیگ کو فوقیت دے دی ہے۔اگلے ماہ انگلینڈ نے جنوبی افریقا میں ون ڈے سیریز کے لیے جانا ہے۔سابق کپتان نے اس بجائے پہلی نئی شروع ہونے والی آئی ٹی ایل 20 کو فوقیت دے دی ہے اور دبئی کیپیٹل سے معاہدہ کیا ہے۔
ادھر جوفرا آرچر کی 2 سال بعد اسکواڈ میں واپسی ہوئی ہے۔فاسٹ باؤلر دورہ جنوبی افریقا میں کھیلیں گے ۔
پاکستان میں اپنی پرفارمنس کا لوہا منوانے والے ہیری بروک کو پہلی بار ون ڈے اسکواڈ کا تحفہ ملا ہے۔
ادھر بگ بیش لیگ میں آصف علی اور شاداب خان کا جوڑ بھی کم پڑگیا،آصف علی نے چھکوں کی ایسی یاد تازہ کی کہ سڈنی سکسرز کو شکست کی آہٹ سنائی دی لیکن 10 بالز پر 45 ،آخری اوور میں 23 رنز مشکل پڑگئے۔نتیجہ میں ٹیم صرف 6 رنز سے ہارگئی۔ہوبارٹ ہریکنز 14 اوورز فی اننگز میچ میں 137 رنز کے جواب میں 131 تک محدود ہوئی،آصف علی کے 13 بالز پر 41 اسکور رائیگاں گئے۔3 چھکے فضول ثابت ہوئے،اس سے قبل شاداب خان کی 2 وکٹوں کی بائولنگ بھی کارآمد نہ بنی۔
انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز وینز کرکٹ ٹیمیں ایکشن میں آنے کو ہیں،انگلش ٹیم پریکٹس میں مگن ہے۔