لاہور،کرک اگین رپورٹ
پاکستان کرکٹ بورڈ کی منیجمنٹ کمیٹی اپنے پہلے اجلاس میں متعدد کرکٹ کمیٹیاں بنائے گی،اس کے لئے کئی سابق کرکٹرز سے رابطے ہوئے ہیں،ان میں مصباح الحق اور وقار یونس بھی شامل ہیں۔نجم سیٹھی اپنے سابقہ دور کے مطابق ایک کرکٹ کمیٹی بھی بنانا چاہتے ہیں جن میں ملک کے ممتاز ہیرو شامل ہونگے،ان کی وجہ سے پی سی بی کے فیصلوں کو شیلٹر ملے گا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق غیر ملکی کوچز لائے جائیں گے،ان کے لئے نجم سیٹھی دور کے ہیڈکوچ مکی آرتھر،آسٹریلیا کے سابق ہیڈکوچ جیسٹن لینگر بھی شامل ہیں۔
شعیب اور انضمام بھی پی سی بی میں،روٹ ملک کی بجائے لیگ میں،آصف علی کے چھکے رائیگاں
یہ الگ بات ہے کہ غیر ملکی کوچزکے کے سب سے بڑے حامی رمیز راجہ شدید خواہش کے باوجود اپنے دور میں بھرتی نہیں کرسکے۔
پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی کا اجلاس کل جمعہ کو لاہور میں ہوگا،اس میں کمیٹی کمیٹی کا ایک کھیل ہوگا،جب متعدد کمیٹیاں تشکیل دی جائیں گے اور یہ منظر بھی قابل دید ہوگا کہ ایک کمیٹی اور کئی کمیٹیاں منتخب کرے گی۔
وژڈن ٹیم میں 3 پاکستانی،غیر ملکی ٹیمیں یہاں،رمیزراجہ پھربھی ناکام کیسے،اصل معاملہ