کرک اگین رپورٹ
بڑا واقعہ،بڑی بریکنگ نیوز۔کرکٹ آسٹریلیا کا ایکشن،افغانستان کا ابھرتا،معروف کرکٹر فضل حق فاروقی کو بگ بیش سے نکال دیا گیا۔ٹیم نے معاہدہ ختم کردیا،وجہ وہ رویہ بتایا گیا ہے جس کا کبھی کبھار افغان کھلاڑی پاکستان کے خلاف کھل کر اظہار کرتے ہیں۔تفصیلات سے قبل چند دیگر نیوز دیکھتے ہیں۔
کمیٹی،کمیٹی،پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی کل کئی کمیٹیاں بنائے گی،مکی آرتھر اور لینگر بھی پلان کا حصہ
ویسٹ انڈیز خواتین کرکٹ ٹیم انگلینڈ کے خلاف 5 ویں ٹی 20 میچ میں صرف 43 رنز پرڈھیر ہوگئی۔یوں انگلینڈ نے یہ میچ 8 وکٹ سے اپنےنام کرکے سیریز میں 0-5 سے کلین سوئپ کردیا ہے۔
ادھر میرپور میں جاری دوسرے ٹیسٹ کے دوسرے روز بھارت کے پہلے 3 بیٹرز77 رنزپر پویلین لوٹ گئے ہیں۔بنگلہ دیش پہلے روز 227 رنزبناکر آئوٹ ہوئی تھی۔چتشور پجارا ٹیسٹ کرکٹ میں 7 ہزار رنزمکمل کرنے والے بھارت کے 8 ویں کھلاڑی بن گئے ہیں۔
بھارت کی آئی پی ایل کےپلیئرزکی بولی آج لگے گی،بین سٹوکس کے بھاری قیمت پر جانے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
آسٹریلیا ویمنز ٹیم نے پاکستان کے خلاف ہوم سیریز کے لئے اپنی ٹیم کا اعلان کردیا ہے۔میک لیننگ ایک بار پھر کپتانی کے عہدے پر واپس آگئی ہیں۔
پاکستان کی نئی کرکٹ منیجمنٹ کمیٹی نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم ون ڈے سیریز کے لئے اسکواڈ خود منتخب کرے گی۔خیال ہے کہ پیسرمحمد عامر کا رابطہ ہوا ہے۔اسکواڈ میں کچھ بڑی تبدیلیاں متوقع ہیں۔
اب آتے ہیں بڑی بریکنگ نیوز کی جانب
سڈنی تھنڈر نے افغانستان کے بائیں ہاتھ کے فاسٹ باؤلر فضل الحق فاروقی کے ساتھ اپنا معاہدہ ختم کر دیا ہے ۔ایک واقعے نے کرکٹ آسٹریلیا کے انٹیگریٹی یونٹ کو مجبور کیا ہے ،اس نے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔تھنڈر نے کہا کہ جمعرات، 15 دسمبر کو ہونے والے ایک واقعے کے بعد کلب کو فاروقی کے رویے کے بارے میں شکایت موصول ہوئی، اور اسے تحقیقات کے لیے کرکٹ آسٹریلیا کو بھیج دیا۔اس تحقیقات کے بعد اور کوڈ آف کنڈکٹ کے بعد کی سماعت اور فیصلے کے بعد تھنڈر نے فاروقی کا معاہدہ ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔فاروقی پہلے ہی تھنڈر کے لیے ایک میچ کھیل چکے تھے ۔