کراچی،کرک اگین رپورٹ
بابر اعظم عملی طور پر ٹیسٹ کپتان نہ رہے،سرفرازاحمد کا پہلا بڑا فیصلہ بحث بن گیا۔نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں کپتانی کون کررہا ہے۔سرفراز احمد یا بابر اعظم۔ایک بات طے ہے کہ پی سی بی نے فئوچرٹور پلان سیٹ کررکھا ہے۔بابر اعظم سے ایک فارمیٹ کی کپتانی واپس ہوگی لیکن ابھی بہرحال بابر اعظم ٹیسٹ کپتان ہیں۔
بدھ کو جب بابر اعظم فلو کی وجہ سے نہ آئے تو رضوان نے متبادل فیلڈر کے طور پر کپتانی کی،ان کو ریفری اور امپائرز نے منع کردیا۔قانون بتایا گیا کہ متبادل کو کپتانی کا حق نہیں۔نتیجہ میں سرفراز احمد کو کپتان بنادیا گیا ۔
نیوزی لینڈ کے خلاف کراچی میں جاری پہلے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز اوپنر ڈیوون کونوے کو امپائر نے ناٹ آئوٹ قرار دیا۔سرفراز احمد نے کیچ لیا تھا،انہوں نے فوری ریویو لے لیا۔کپتان سے مشورہ کرنا گوارہ نہ کیا۔اس سے قبل گزشتہ روز ایسا ہی کیچ سرفراز نے لیا تھا لیکن انہوں نے نہ خود بڑی اپیل کی اور نہ کپتان سے ریویو کی بات کی تھی۔
رمیز کرکٹ کوزیادہ جانتے ہیں یا نجم سیٹھی،عمران خان مسلسل دوسرے روز برہم
ایک بار ماضی میں پاکستانی کھلاڑی نے ریویو خود سے لیا تھا،تو بابر اعظم نے پوچھا تھاکہ کپتان تم ہو یا میں۔آج سرفراز احمد سے قائم مقام کپتان خود سے پوچھ ہی نہ سکے۔بعد میں وہ یعنی رضوان کپتان ہی نہ رہ سکے۔
کونوے 92 پر آئوٹ ہوگئے۔نیوزی لینڈ کی بیٹنگ جاری ہے۔2 وکٹ پر 231 رنزہیں،ٹام لیتھم 113 پر کھیل رہے ہیں۔