دبئی،کرک اگین رپورٹ
آئی سی سی نے سال کی سب سے بڑی،معتبرترین سرگیری سوبرزٹرافی ایوارڈ کے لئے 4 کھلاڑی شارٹ لسٹ کیئے ہیں،ان میں پاکستانی کپتان بابر اعظم ٹاپ پرہیں۔ان کے مقابل بین سٹوکس،سکندر رضا اور ٹم سائوتھی شامل ہیں۔
2022 بابر اعظم کے ریکارڈ بنانے اور توڑنے کا ایک اور سال تھا۔ بابر وہ واحد کھلاڑی تھے جنہوں نے کیلنڈر ایئر میں 2000 رنز کا ہندسہ عبور کیا، ان کے 2598 رنز 54.12 کی اوسط سے آئے، جس میں آٹھ سنچریاں اور 17 نصف سنچریاں شامل تھیں۔
2021 کے آئی سی سی مینزون ڈے پلیئر آف دی ایئر نے 50 اوور کے فارمیٹ میں حکمرانی جاری رکھی، نو میچوں میں 679 رنز بنائے۔ یہ اس کی مستقل مزاجی کا ثبوت ہے کہ اس نے ان میں سے آٹھ اننگز میں 50 یا اس سے زیادہ کے اسکور بنائے۔ وہ رینکنگ میں اپنی ٹاپ پوزیشن پر برقرار ہیں اور ایک بار پھرآئی سی سی مینز پلیئر آف دی ایئر کا ٹائٹل لینے کے لئے پرعزم ہیں۔
ٹیسٹ پلیئر آف دی ایئرآئی سی سی ایوارڈ،سب سے زیادہ رنز،بابر اعظم کیوں آئوٹ
بابر نے ٹیسٹ کرکٹ میں بھی ایک زبردست سال کا لطف اٹھایا، باوجود اس کے کہ ٹیم کے نتائج ان کے مطابق نہیں رہے۔ انہوں نے صرف نو میچوں میں 1184 رنز بنائے اور طویل فارمیٹ میں پاکستان کے لیے بھاری بھرکم اوسط رکھی ہے۔