کراچی،کرک اگین رپورٹ
ملک میں بڑھتی سیاسی بے یقینی ،کسی بھی وقت بڑے اہم اعلان کی بھی گھنٹیوں کے نیچے پی سی بی کے نئے عبوری حکام بھی بے چین ہوگئے ہیں اور انہیں یہ لگنے لگا ہے کہ ہوائوں میں بری طرح ہلتی چھتری ان کے لئے بھی سایہ نہیں بن سکے گی۔ایسے میں اگلے 14 سے 21 روز کچھ بھی نیا پاسکتے ہیں،یوں پھر سے نئی کی صدائیں ہونگی۔
قومی چیف سلیکٹر شاہد آفریدی نے بھی اپنا مستقبل دیکھ لیا،اس عہدے پر لمبا کام نہ کرنے کا عندیہ،اپنی فائونڈیشن کے لئے توجہ اہم بنادی ہے۔ہفتہ کو پریس کانفرنس کی ہے اور کہا ہے کہ کم سے کم وقت میں 2 ٹیموں جتنی سٹرینتھ رکھنا چاہتا ہوں۔بابر اعظم ٹیم کی بیک بون ہیں،سپورٹ کرتا ہوں۔سلیکشن میں براہ راست پلیئرز سے مشاورت کرتا ہوں۔دوسرے ٹیسٹ کی اچھی پچ بنائیں گے۔
شاہد آفریدی عبوری چیف ہیں۔14 رکنی پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی نے اس کے بعد کل وقفہ تقرریاں کرنی ہیں۔یہ بات طے ہے کہ ملکی حالات میں کوئی مستقل نہیں ہے۔پی سی بی کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی اسٹاف یا کوچز کی حد تک جو معاہدے کرگئے تو کرگئے،اس کے علاوہ شاید وقت ان کے پاس بھی نہ رہے۔اگلے چند ایام میں صورتحال مزید کلیئر ہوگی۔