کراچی،کرک اگین رپورٹ
Getty Images,AFP
کراچی میں دوسرا ٹیسٹ،لنچ تک پچ اور پیسرزکے نعرےغلط،کیویز کی بڑی بنیاد۔پاکستان کرکٹ ٹیم کا پہلا وار ناکام،پہلا سیشن فلاپ،نئی پچ ،سپورٹنگ پچ اور دیگر حوالوں سے نئی منیجمنٹ کی کی گئی باتیں غلط ثابت ہوئی ہیں۔کیویز نے پاکستان کے اندر اس کے ہوم گرائونڈ کراچی میں دوسرے ٹیسٹ کا پہلا سیشن شاندار انداز میں کھیلا۔کوئی نقصان نہیں اٹھایا،اس کے اوپنر100 سے اوپر کی شراکت لے گئے۔
پیرکو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں دوسرا ٹیسٹ شروع ہوا۔کیویز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا اعلان کیا۔پاکستان آزمائے ہوئے کارتوس حسن علی کو نئی پچ،تبدیلی پچ کے نعروں میں لایا،نسیم شاہ کو فٹنس بحالی کے نعرے کے ساتھ اتارا۔دونوں تاحال ناکام ہوگئے۔
لنچ تک نیوزی لینڈ نے30 اوورز میں بناکسی نقصان کے 119 رنز بنالئے تھے۔ٹام لیتھم67 اور ڈیوون کونوے 51 رنز پر کھیل رہے تھے۔نسیم شاہ کو 6 اوورز میں 29 رنز پڑے۔حسن علی نے 5 اوورز میں 17 رنز دیئے۔
پہلے سیشن میں امپائر نے ایک فیصلہ کیوی بیٹر لیتھم کے خلاف ایل بی کا دیا جو ریویو پر تبدیل ہوا۔ایک ریویو پاکستانی کپتان بابر اعظم نے لیا جو غلط ثابت ہوا۔