سڈنی،کرک اگین رپورٹ
آسٹریلیا کے مچل سٹارک کسی تعارف کے محتاج نہیں ہیں۔حال ہی میں ٹیسٹ کرکٹ میں 300 وکٹیں مکمل کیں،اس کلب میں شامل ہونے والے وہ صرف 7 ویں آسٹریلین کرکٹر بنے،یہ بڑے گیند باز ہیں لیکن ایک اہم مقابلہ ہارگئے اور ہارے بھی اپنی بیوی سے ہیں،اتفاق یہ ہے کہ ان کی اہلیہ بھی کرکٹر ہیں۔دوسر ادلچسپ اتفاق یہ ہے کہ دونوں کا مقابلہ گالف میں ہوا۔
ہیلی نےہی انکشاف کیا کہ اس نے اپنے شوہر کو شکست دینے کے بعد ٹرافی اپنے پاس رکھ لی ہے۔ساتھ میں ایک اداس نظر آنے والے اسٹارک کی تصویر شیئر کی،اس میں یہ کیپشن لکھا ہے کہ میرا شوہر نئے سال میں اس کی وجہ سے ٹھیک رہے گا اور وہ 2023 کے لیے مثبت رہے گا۔
آسٹریلوی کوئیک اور ہیلی اپنے سالانہ سٹیلی کپ کے لیے نئے سال کے موقع پر گرینز پر گئے، یہ ون آن ون ایونٹ تھا جس میں کرکٹ کے دو سپر اسٹارز ایک دوسرے کے خلاف کھڑے تھے۔ پروٹیز کے خلاف منگل سے سڈنی میں شروع ہونے والے سیریز کے تیسرے ٹیسٹ سے وہ محروم رہیں گے ۔ انجری نے ہندوستان میں سیریز میں ان کی موجودگی کو خطرے میں ڈال دیا ہے ۔