ممبئی،کرک اگین رپورٹ
بڑا سنسنی خیز ڈرامہ،بڑا سنسنی خیز شو۔سری لنکا کو 3 بالز پر 5 رنز درکار تھے اور پھر ایک بال پر 4 رنز مشکل ہوگئے،ساتھ میں 9 ویں وکٹ بھی گرگئی۔یوں بھارت کو جیت کا یقین ہونے لگاتھا۔رہی سہی آخری بال پر پوری ہوگئی،جب بھارت نے سری لنکا کو صرف 2 رنز سے ہرادیا۔ممبئی میں 3 میچزکی سیریز کے پہلے ٹی 20 میچ میں آئی لینڈرز 162 رنزکے جواب میں آخری بال پر 160 رنزپر آئوٹ ہوگئے۔
بھارتی اننگ کا آغاز بھی اچھا نہ تھا،اس لئے کہ 100 رنز سے قبل 5 کھلاڑی پویلین لوٹ گئے تھے۔دیپک ہودا نے 41 اوراکسر پٹیل نے 31 رنزبناکر ٹیم کو سنبھالادیا۔کپتان ہردک پانڈیا نے 29 رنزبنائے۔بھارتی اننگ 20 اوورز تک 5 وکٹ پر ہی162 رنزبنانے میں کامیاب ہوگئی۔۔
جواب میں سری لنکا کا آغا بھیا چھا نہ تھا۔68 تک 5 وکٹیں جاچکی تھیں لیکن کپتان داشن سناکا نے 45 رنز جوڑ کر اننگ کو سنبھالا۔آخری 3 اوور میں 34 رنز زیادہ باقی نہ تھے لیکن سری لنکن بیٹرز زیادہ بہتر کھڑے نہ ہوسکےپھر سیکنڈ لاسٹ اوور میں فری ہٹ،نوبال،وائیڈ بال اور چھکے نے سری لنکا کی امیدیں روشن کیں۔8 بالز پر 15 اور 7 بالز پر 14 اسکور رہ گئے تھے۔آخری اوور میں 13 رنزباقی تھے۔چمیکا کرونا رتنے نے چھکا لگاکر بھارتیوں کو خاموش کروادیا۔اب 3 بالز پر 5 رنزباقی تھے۔سری لنکا 132 پر 8 وکٹ کھوکر جیت کے قریب آرہا تھا۔چمیکا کرونا رتنے نے بال ضائع کی،اگلی بال پر 2 رنزکے چکر میں ساتھی کو رن آئوٹ کروایا،اب ان کو ایک بال پر 4 رنزکرنے تھے۔نتیجہ میں ٹیم نہ کرسکی اور سر لنکا 2 رنز سے ہارگیا،بھارت 2 رنز سے جیت گیا۔کرونا رتنے23 پر ناقابل شکست رہے۔ڈیبیو پلیئر شوم موی نے ڈیبیو پر 4 اوورز میں صرف 22 رنز دے کر 4 آئوٹ کئے