سڈنی،لندن،کراچی۔کرک اگین رپورٹ
آئی سی سی دباؤ میں،ماضی اور حال کے سپر اسٹار برس پڑے،بڑے مطالبات رکھ دیئے،ادھر شاہد آفریدی بھی کل پاکستان اور نیوزی لینڈ ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز چائے کے وقفہ میں کچھ بولیں گے۔
واقعہ سڈنی ٹیسٹ کا ہے۔خراب موسم اور کم روشنی پر میچ رکا رکا،سابق آسٹریلیا کے کھلاڑی و کپتان سٹیوا نے آئی سی سی سے کہا ہے کہ صدی کے فرسودہ قانون کو بدلے اور فلڈ لائٹس میں میچ کرنے کی اجازت دے۔ہزاروں فینز بے وقوفوں کی طرح انتظار میں ہوتے ہیں۔
اسی میچ میں مارنوس لبوشین کے متنازعہ کیچ فیصلہ پر انگلینڈ کے سابق کپتان بین سٹوکس نے آئی سی سی سے کہا ہے کہ وہ امپائر کے سافٹ سگنل قانون کو ختم کرے،فیصلہ تھرڈ امپائر کو کرنے دے۔
بدھ کو لبوشین کا کیچ سلپ میں ہوا،امپائر نے سافٹ سگنل میں ائوٹ دیا،تھرڈ امپائر نے ناٹ آؤٹ کردیا،سافٹ سگنل کی وجہ سے فیلڈ میں موجود پروٹیز فیلڈرز غصہ میں تھے کہ یہ فیصلہ کیسے تبدیل کیا گیا۔
کراچی میں کل چائے کے وقفہ میں چیف سلیکٹر شاہد آفریدی پاکستانی ٹیم کے ون ڈے اسکواڈ کا اعلان کریں گے جو اس ٹیسٹ کے بعد نیوزی لینڈ کے خلاف 3 ایک روزہ میچز کی سیریز کیلئے ہوگا۔