کراچی،کرک اگین رپورٹ
پاکستان ون ڈے اسکواڈ،چیف سلیکٹر اور کپتان کا پیج ایک نہیں،ورلڈکپ کیلئے 30 پلیئرز۔پاکستان کی ایک روزہ ٹیم کا اعلان جمعرات کو کیا جائے گا،اعلان میں ایک روز کی تاخیر پہلے ہی ہوچکی ہے لیکن ذمہ دار ذرائع کے مطابق کپتان بابر اعظم اپنی سابقہ ٹیم کو اہمیت دینے کی کوشش میں ہیں،ادھر چیف سلیکٹر شاہد خان آفریدی ٹیم میں 2 سے بڑی تبدیلیاں چاہتے ہیں جو اس سال کے ورلڈکپ میں معاون بنیں،اس کے لئے بابر اعظم تیار نہیں ہیں۔
سال 2023 شروع ہوچکا ہے۔یہ ورلڈکپ کا سال ہے۔پہلے ہی محدود 11 ون ڈے میچز کم ہیں،ایسے میں بڑے تجربوں کی گنجائش نہیں ہے۔ورلڈکپ سپر لیگ میں شامل یہ سیریز دراصل اس سال کے ورلڈکپ کی تیاری کا آغاز ہوگا،اس کی وجہ یہ ہے کہ ہر ٹیم اپنی ایک روزہ سیریز اسی کو مد نظر رکھ کرکھیلے گی۔آئی سی سی ورلڈکپ سپر لیگ بھی اختتامی مراحل میں ہے۔پاکستان کی پوزیشن کنفرم ہے۔
پی ایس ایل میں غیرملکی ٹیم کا منصوبہ،انگلش کائونٹی کو دعوت،مزید تفصیلات
ذرائع کے مطابق بھارت نے جیسے 20 کھلاڑیوں کے پول کا فیصلہ کیا ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ 30 کھلاڑیوں کا پول بنارہا ہے جو ہر سیریز میں پلیئرزکے کیمپ میں شامل ہوگا تاکہ اسے ورلڈکپ کی تیاری مل سکے۔حارث سہیل اور عماد وسیم کو بھی واپس لانے کی تیاریاں ہیں۔فخرزمان اور شرجیل خان بھی پلان کا حصہ ہیں لیکن بائولنگ کے حوالہ سے کچھ زبردست تاش خراش کی ضرورت ہے۔اس کے لئے بھی پلان تیار کیا جارہا ہے۔ورلڈکپ پول میں شامل پلیئرزکو اس سال کی غیرملکی لیگز میں کھیلنے کی اجازت محدود ہوگی۔