پونے،کرک اگین رپورٹ
سری لنکا نے ملین ڈالرز بھارتی ٹیم کو دوسرے ٹی 20 میچ میں 16رنز سے ہراکر سیریز 1-1 سے براکردی،اس طرح 3 میچزکی ٹرافی کا فیصلہ اب فیصلہ کن میچ میں ہوگا۔آئی لینڈرز نے کمال کارکردگی دکھائی۔بھارتی فینز کو سانپ سونگھ گیا۔
بھارتی کپتان کا ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ بظاہر غلط لگا۔سری لنکاکے بیٹرز نے آخری 3 اوورز میں بنائے گئے جارح مزاج 59 رنزکی بدولت 20 اوورز میں6 وکٹ پر 206 اسکور کئے۔کپتان دشان سناکا نے صرف 22 بالز پر 56 رنزکی ناقابل شکست اننگ کھیلی۔انہوں نے 6 چھکے لگائے۔عمرا ملک نے 48 رنز دے کر3 اور کسرپٹیل نے 24 رنزکی مدد سے 2 آئوٹ کئے۔
جواب میں بھارتی اننگ کا آغاز تباہ کن تھا۔34 پر 4 اور 57 پر آدھی ٹیم باہر تھی۔ایشان کشن 2،شبمان گل 5رابن تریپاتھی 5 اورکپتان ہردک پانڈیا صرف 12 رنزبناکر پویلین لوٹ گئے۔دیپک ہودا بھی 9 تک ہی رک سکے،نازک ترین موقع پر سوریا کمار یادیو اور اکسر پٹیل نے قریب 7 اوورز میں 91 رنزکی قیمتی شراکت بنائی۔148 کے اسکور ]ر سوریاکمار51 رنزبناکر آئوٹ ہوئے تو بھارت کو مزید جھٹکا لگا لیکن اکسر پٹیل امید لئے موجود تھے۔بھارت کو 18 بالز پر 50 رنزدرکار تھے۔بھارتی یہ چمتکار دیکھنا چاہتے تھے،اس لئے کہ سری لنکن نے تو 18 بالز پر آخر میں 59 اسکور بٹورے تھے۔آخری 2 اوورز میں 32 اسکور باقی تھے۔
آخری اوور میں بھارت کو 21 رنز درکار تھے کہ امیدوں کے مرکز اکسر پٹیل 31 بالز پر 65 رنزبناکر آئوٹ ہوئے۔انہوں نے بھی6 چھکے لگائے۔اب بھارت کو 3 بالز پر 18 رنز درکار تھے۔پھر 2 بالز پر 17 مشکل ہوگئے۔یوں بھارتی اننگ 20 اوورز میں 8 وکٹ پر 190 رنز تک محدود رہی۔سری لنکا کے دشان سناکا نے بھی2 آئوٹ کئے۔میچ پونے میں کھیلا گیا۔