کراچی،کرک اگین رپورٹ
کب تک کھیلوں گا اورکپتانی،سرفراز نے دونوں کا جواب دیدیا،کیوی کپتان تاخیری حربوں کے معترف،پاکستان کرکٹ ٹیم میں کامیاب واپسی کرنے والے وکٹ کیپر سرفراز احمد نے بتادیا ہے کہ وہ کب تک کھیلتے رہیں گے،ساتھ ہی کپتانی کے بارے میں بھی کچھ کہا ہے
نیشنل بنک ایرینا میں میچ کے بعد پریس کانفرنس میں نیوزی لینڈ سیریز کے مین آف دی سیریز بننے والے 36 سالہ سرفراز احمد کہتے ہیں کہ فٹنس اور فارم اہم ہوتی ہے،وہ بحال رہی تو 40 سال تک بھی کھیلوں گا۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا ہے کہ اس وقت بابر اعظم ٹیسٹ کپتان ہیں ۔مجھ سمیت تمام کھلاڑی ان کو سپورٹ کرتے ہیں اور ان کی بیک پر ہیں۔
کراچی ٹیسٹ ہائی ڈرامہ کے بعد ڈرا،امپائرز کا 3 اوورز کروانے سے انکار،سیریز بے نتیجہ
ادھر کیوی کپتان ٹم سائوتھی نے میچ اورسیریز کے بعد پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ یہ اچھی سیریز تھی۔دونوں میچزکے نتائج ضروری تھے لیکن نہیں آسکے۔اس میچ کا اختتام ڈرامائی رہا،ٹیسٹ کرٹ کی اس ڈرا سیریز سے کیا ایڈوٹائزمنٹ ہوئی،اسے اتھارٹیز سوچیں۔سیریز کا فیصلہ ہونا چاہئے تھا۔انہوں نے سرفراز کی بیٹنگ کی تعریف کی اور ساتھ میں کہا ہے کہ آخری وقت میں ہر ٹیم وقت کیلئے تاخیری حربے استعمال کرتی ہے۔یہ کوئی نئی بات نہیں ہے۔