کرک اگین اسپیشل رپورٹ
شکیب الحسن گرم مزاج ہین یا گرم خوراک کھاکر کسی ہائی وولٹیج اسٹیج پر رہتے ہیں،کرکٹ فینز سوچنے پر مجبور ہوگئے۔بنگلہ دیش میں جاری بی پی ایل میں 2 روز کے اندر 2 بڑے واقعات میں ملوث پائے گئے،آخرکار ان پر جرمانہ کردیاگیا ہے۔
منگل کوبی پی ایل میچ میں وہ اننگ کے بعداپنی ٹیم کی اننگ کے شروع ہونے سے قبل چپل پہنے میدان میں آگئے اور امپائر سے تکرار شروعکردی،یہ کرنے سے قبل وہ بائونڈری لائن پر چیختے بھی پائے گئے۔
میرپور میںشکیب الحسن ان تین کھلاڑیوں میں سے ایک تھے جن پر منگل کو ڈھاکہ میں فارچیون باریشال اور رنگپور رائیڈرز کے درمیان بی پی ایل کے تصادم کے دوران ان کی میچ فیس کا 15 فیصد جرمانہ عائد کیاگیا۔باریشال کے اوپنر چتورنگا ڈی سلوا اور رنگپور کے کپتان نورل کے درمیان باریشال کےتعاقب شروع ہونے سےکچھ دیر پہلے ہی یہ واقعہ ہوا۔بائیں ہاتھ کے اسپنر رقیب الحسن کی جگہ آف اسپنر مہدی حسن تک یہ معاملہ چلا،یہ دیکھا گیا کہ دائیں ہاتھ کے بیٹر ہیں تو بائولر بائیں ہاتھ کا ہوگا،پھر تبدیل کیا گیا۔یہاں تک تک شکیب باہر سے بول رہے تھے۔اس واقعے نے اس وقت اور بھیانک موڑ لیا جب باریشال کے کپتان شکیب امپائرز کا سامنا کرنے گراؤنڈ پہنچ گئے۔ اس نے آن فیلڈ امپائر غازی سہیل سے بحث کی یہاں تک کہ آخر کار رقیب نے ڈی سلوا کے خلاف اننگز کا آغاز کیا۔
بھارت،سری لنکا میچ میں ڈرامہ،روہت شرما نے رن آئوٹ اپیل واپس لے کر سنچری بنوادی
سائوتھ افریقا ٹی 20 لیگ کے پہلے ایڈیشن کا آغاز ہوگیا ہے۔ممبئی ایڈنیز کیپ ٹائون نے پرل رائلز کو پہلےمیچ میں 8 وکٹوں سے ہرادیا ہے۔فاتح ٹیم143 رنزکا ہدف 16 ویں اوور میں 2 وکٹ پرپوراکیا۔ناکام ٹیم 7 وکٹ پر 142 رنزبناسکی۔جوس بٹلر نے 51 اور ڈیوڈ ملر نے 42 رنزبنائے۔طویل عرصہ بعد انجری سے واپسی کرنے والے انگلش پیسر جوفرا آرچر نے 3 وکٹ کے ساتھ کامیاب واپسی کی ہے۔