دبئی،کابل،کرک اگین رپورٹ
افغانستان کرکٹ ٹیم پر پابندی،تیاریاں مکمل۔افغانستان کرکٹ ٹیم پر پابندی ،اعلان مارچ میں ہوگا۔ٹیسٹ رکن کا درجہ واپس لینے کا فیصلہ آئی سی سی کے مارچ اجلاس میں ہوگا،اس بات کا انکشاف آئی سی سی ذرائع نے کردیا ہے۔جنوبی افریقا میں ہونے والے خواتین انڈر 19 ٹیم کپ میں آئی سی سی کے تمام فل ممبران سمیت 16 ممالک شامل ہیں۔افغانستان خواتین ٹیم شامل نہیں ہے اور یہی بات آئی سی سی کیلئے ایک پروف ہوگیا ہے کہ طالبان حکومت ملک میں کرکٹ کے فروغ پر کام نہیں کررہی۔
آئی سی سی نے طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد افغانستان سے کہا تھاکہ خواتین کرکٹ پر پابندی نہ لگائے،اس پر اس نے یقین دہانی کروائی تھی کہ افغانستان میں ویمنز کرکٹ شروع کیا جائے گی۔آئی سی سی نے اس کے لئے ورکنگ گروپ بنایا۔اس نے میٹنگز کیں،اسے بھی یہی یقین دہانی کروائی گئی لیکن ایسا حقیقت میں نہیں ہے۔
طالبان نے ملک میں خواتین تعلیم کی پابندی لگائی تو اس سے بھی شور اٹھا۔اب صورتحال یہ ہے کہ افغانستان نے آئی سی سی ویمنز ایونٹ میں بھی ٹیم نہیں بھیجی۔یوں آئی سی سی بورڈ اب شاید کسی یقین دہانی پر نہیں آئے گا۔
آئی سی سی پہلے مرحلہ میں افغانستان کا ٹیسٹ سٹیٹس معطل کردے گا۔اس طرح اس کی ٹیم ٹیسٹ میچ کھیلنے کی اہل نہیں ہوسکے گی۔