سڈنی،کرک اگین رپورٹ
پی سی بی رجیم کیلئے بریکنگ نیوز،ہیڈ کوچنگ کیلئے جسٹن لینگرکا جواب آگیا۔پاکستان کرکٹ بورڈ کی نئی رجیم کو غیر ملکی کوچ کی تلاش میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔مکی آرتھر اور اینڈی فلاور جیسے کوچز انکار کرچکے ہیں۔میڈیا میں جیسٹن لینگر کا نام بھی تواتر کے ساتھ آیا ،پی سی بی نے بھی اس کی تردید نہیں کی لیکن اب آسٹریلیا کے سابق کرکٹر اور سابق ہیڈ کوچ جیسٹن لینگر نے کسی بھی ملک کی کوچنگ قبول کرنے سے انکارکیا ہے۔
بات آگے بڑھ گئی،افغانستان کاآسٹریلیا کو ورلڈکپ بائیکاٹ کا بھی مشورہ،آئی سی سی کا رد عمل آگیا
اپنے تازہ ترین انٹرویو میں انہوں نے کہا ہے کہ میں نے اپنی زندگی کے بہترین 10 سال آسٹریلیا کرکٹ کوچنگ کیلئے دیئے ہیں۔اب اگرمجھے کہیں سے بھی پیشکش ہوئی تو میں یہ قبول نہیں کروں گا۔جسٹن لینگر نے اعتراف کیا ہے کہ وہ آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے کوچ کے عہدے سے غیر رسمی طور پرسبکدوش ہونے کے بعد دوبارہ کبھی کوچ نہیں بن سکتے۔لینگر نے 2018 کے بدنام زمانہ پیپر گیٹ اسکینڈل کے بعد اقتدار سنبھالنے کے بعد فروری 2022 میں اپنی ملازمت سے استعفیٰ دے دیا تھا جس نے آسٹریلوی کرکٹ کو ہلا کر رکھ دیا تھا۔
اس طرح انہوں نے یہ خبریں مسترد کردی ہیں کہ وہ پاکستان سمیت کسی بھی ملک کی کوچنگ کے ممکنہ امیدواروں میں شامل ہیں۔