کرک اگین ڈاٹ کام رپورٹ
کوہلی کی ریکارڈ توڑ سنچری،وارنر80 ہزار ڈالرز میں صفر پر،کھلاڑیوں میں تصادم،پاکستان کی جیت،اہم خبریں
ویرات کوہلی کی کیریئر کی 46 ویں ون ڈے سنچری،سچن ٹنڈولکر سے 3 قدم پیچھے جو 49 ون ڈے وکٹ کیلئے 431 اننگز کھیل گئے۔259 ویں ایک روزہ اننگ کھیلنے والے ویرات کوہلی نہ صرف 46 ون ڈے سنچری مکمل کرگئے،ساتھ میں ایک روزہ فارمیٹ میں دنیا کے 5ویں ٹاپ اسکورر بن گئے ہیں۔سری لنکا کے مہیلا جے وردھنے کو پیچھے کردیا ہے۔بھارت نے اپنے ملک میں سری لنکا کے خلاف 5 وکٹ پر 390 اسکور کئے ہیں۔3 میچز کی سیریز کا آخری ون ڈے میچ جاری ہے۔
میچ میں ایک افسوسناک حادثہ پیش آیا جبج یفری وینڈرسے کو اشین بندارا کے ساتھ تصادم کے بعد اسٹریچر پر میدان سے باہر جانا پڑا۔یہ تصادم بھارتی ٹیم کی بیٹنگ کے دوران بائونڈری لائن پر ہوا۔
ادھر آئی سی سی ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان نے روانڈا کو 8 وکٹ سے ہرا دیا ہے۔گرین کیپس نے 109 رنز کا ہدف 18 ویں اوور میں 2 وکٹ پر مکمل کیا۔دوسرے میچ میں ویسٹ انڈیز ویمنز نے آئر لینڈ کو ہرادیا ہے۔
ڈیوڈ وارنر کے قریبی ذرائع کے مطابق وہ صفر پر 80 ہزار ڈالرز کماگئے۔،تھنڈر کے ساتھ اوپنر کا منافع بخش مختصر مدت کا معاہدہ تقریباً 400,000 ڈالر کا ہے، جسے کرکٹ آسٹریلیا اور بی بی ایل ٹیم نے ادا کیا ہے۔
وارنر صرف پانچ میچوں کے لیے دستیاب ہونے کے بعد، اس کی تنخواہ کا پیکٹ ہر کھیل کے لیے 80 ہزار ڈالرز بنتا ہے۔