لاہور،کرک اگین رپورٹ
Image Wisden
کپتانی سازش کے ساتھ کردار کشی،بابر اعظم کا پہلا جواب آگیا۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے اپنے اوپر ہونے والی تنقید کے ساتھ کردار کشی کا جواب پہلی بار دے دیاہے۔پاکستانی کپتان کے خلاف جاری سازشیں کھل کرسامنے آرہی ہیں۔یہ سلسلہ پی سی بی رجیم سے ہوا تھا،نیوزی لینڈ سیریز میں یہ باتیں کلیئر ہونا شروع ہوگئی ہیں۔
گزشتہ چندگھنٹوں سے سوشل میڈیا پر بابرا عظم کے حوالہ سے ویڈیو،آڈیو لیکس کا سلسلہ جاری ہے۔ماضی کے لاہور کی خاتون کے ساتھ جھگڑے کو بھی نمایاں کیا گیا ہے۔
پاکستانی کپتان بابر اعظم نے اب سے چند منٹ قبل ایک ٹوئٹ کیا ہے۔لکھا ہے کہ جو کچھ ہورہا ہے یا جوکچھ کیا جارہا ہے،کہا جارہا ہے،اس کو سنجیدہ مت لیں اور خوش رہیں۔
یہ بات طے ہے کہ بابر اعظم کو جس وقت،جس انداز میں ہدف بنایا گیا ہے،اس کا ایک ہی مقصد ہے کہ ان سے کپتانی چھینی جائے یا محدود کی جائے۔جیساکہ یہ پلان کلیئر ہوچکا ہے کہ فارمیٹ کی تقسیم کے ساتھ کپتان بنائے جارہے ہیں۔