کرک اگیبن اسپیشل رپورٹ
ہیڈکوچ پر نئی ہزیمت،بڑوں کا انکار،جوئے روٹ بھی اہم سوالات لیفٹ کرگئے۔ملک کے بدلتے سیاسی حالات اور انتخابی دنگل کے کے ممکنہ اعلان کے باعث پاکستان کرکٹ بورڈ کی نئی رجیم پریشانی میں ہے اور منیجمنٹ کمیٹی کےا راکین ایک دوسرے سے پوچھ رہے ہیں کہ اب کیا ہوگا۔اسی طرح ملکی کرکٹ سپر اسٹارز سمیت غیر ملکی کوچز یا وکچنگ اسٹاف اراکین بھی پی سی بی کے ساتھ اس وقت ڈیل کے موڈ میں نہیں ہیں،اس لئے کوچز کے حوالہ سے کوئی کلیئرنس نہیں ہے۔ماضی کی رجیم میں فارغ کئے جانے والے کوچز مصباح الحق اور وقار یونس کی بھی کوئی دلچسپی نہیں ہے۔اسی طرح انضمام الحق اور شعیب اختر بھی کوئی ذمہ داری اس رجیم میں لینا نہیں چاہتے۔شاہد آفریدی بھی جان چھڑوارہے ہیں۔ایسے میں سبکی ہے کہ بڑھتی چلی جارہی ہے۔
کپتانی سازش کے ساتھ کردار کشی،بابر اعظم کا پہلا جواب آگیا
ادھر دبئی میں موجودانگلینڈ کے سابق کپتان جوئے روٹ نے اپنے بیسٹ پیسر یا بیٹر کے انتخاب سے دلچسپ معذرت کی ہے۔انہوں نے ویرات کوہلی،بابر اعظم،کین ولیمسن میں سے کسی ایک ،اسی طرح شاہین آفریدی اور جسپریت بمراہ وغیرہ میں سے کسی ایک کو بہتر قرار دینے سے معذرت کی ہے اور کہا ہے کہ یہ سب ایک سے بڑھ کر ایک کوالٹی پلیئر ہیں۔
سوشل میڈیا اطلاعات کے مطابق پاکستان نے ہیڈ کوچ کے لئے3 امیدوار شارٹ لسٹ کئے ہیں لیکن ان کے نام اوپن نہیں ہوسکتے،اس لئے کہ وہ لیگز میں فرنچائزز کے ساتھ مصروف ہیں،اس لئے تاخیر کی جارہی ہے۔سوال پھر یہی ہے کہ ایسی تقرری کے لئے کوئی بڑا وقت باقی ہے۔