دبئی،کرک اگین رپورٹ
وقار یونس کی بائولنگ کوچ کے حوالہ سے بڑی تردید،کرک اگین نیوز کی تصدیق۔پاکستان کے سابق کپتان اور سابق پیسر،وسابق کوچ وقار یونس نے ملک اور میڈیا میں چلنے والیا ن خبروں کی سختی سے تردید کردی ہے،جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ وقار یونس بائولنگ کوچ بن رہے ہیں۔
منگل کو اسپیڈ اسٹار نے ٹوئٹ کیا ہے اور لکھاہے کہ
پاکستان ٹیم کے باؤلنگ کوچ کے کردار کو لے کر میرے ارد گرد بہت سی قیاس آرائیاں ہیں۔ مجھے بالکل واضح کرنے دو ,میں نے رابطہ نہیں کیا ہے اور میرا وہ کام لینے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔بہت بہت شکریہ۔
کرک اگین کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ اس نے کل رات یہ نیوز بریک کی تھی کہ وقار سمیت بڑے نام نہیں آرہے ہیں۔
کرک اگین نے رپورٹ کیا تھا کہ
ہیڈکوچ پر نئی ہزیمت،بڑوں کا انکار،جوئے روٹ بھی اہم سوالات لیفٹ کرگئے
بدلتے سیاسی حالات اور انتخابی دنگل کے کے ممکنہ اعلان کے باعث پاکستان کرکٹ بورڈ کی نئی رجیم پریشانی میں ہے اور منیجمنٹ کمیٹی کےا راکین ایک دوسرے سے پوچھ رہے ہیں کہ اب کیا ہوگا۔اسی طرح ملکی کرکٹ سپر اسٹارز سمیت غیر ملکی کوچز یا وکچنگ اسٹاف اراکین بھی پی سی بی کے ساتھ اس وقت ڈیل کے موڈ میں نہیں ہیں،اس لئے کوچز کے حوالہ سے کوئی کلیئرنس نہیں ہے۔ماضی کی رجیم میں فارغ کئے جانے والے کوچز مصباح الحق اور وقار یونس کی بھی کوئی دلچسپی نہیں ہے۔اسی طرح انضمام الحق اور شعیب اختر بھی کوئی ذمہ داری اس رجیم میں لینا نہیں چاہتے۔
اس کی تصدیق وقار یونبس نے کردی ہے۔