حیدر آباد دکن،کرک اگین رپورٹ
شبمن گل کی ڈبل سنچری رائیگاں ہوتے بال بال بچی،کیویز کی خوفناک پرواز،بھارت ہارتے ہارتے بچ گیا۔شمبین گل کی ایک روزہ ون ڈے ڈبل سنچری ناقابل یقین انداز میں رائیگاں ہوتے بال بال بچ گئی۔حیدرآباد دکن میں ایک روزہ کرکٹ کی نمبر ون رینک ٹیم نیوزی لینڈ نے ساڑھے 300 اسکور پڑنے،6 وکٹیں جلد گنوانے کے بعد کم بیک کرکے بتادیا کہ وہ واقعی کیویز ہیں۔ایک موقع پر بھارت کو لگا وہ ہارگیا،یہی وجہ ہے کہ بھارت کی سنسنی خیز 12 رنزکی جیت کے بعد کپتان روہت شرما کے چہرے پر کوئی خوشی نہ تھی۔
ایک بڑا اسکور تھا۔350 رنزکا ہدف تھا۔نیوزی لینڈ ٹیم کی ٹاپ 6 وکٹیں131 کے اسکور پر گرگئیں تو ہرایک کو میچ فوری ختم ہوتے دکھائی دینے لگا۔فن ایلن 40،ڈیوون کونوے 10 اور ڈیرل مچل 9 رنزبناسکے۔7 ویں وکٹ پر مچل بریسویل اور مچل سینٹنر نے 162 رنزکی شراکت بناکر اسکور 6 وکٹ پر 293 کردیا ۔یہاں نیوزی لینڈ کو26 بالز پر 57 اسکور درکار تھے۔مچل سینٹنر 57 رنزبناکر گئے لیکن بریسول نے شاندار سنچری مکمل کی،کیویز کی امیدیں روشن کیں۔18 بالز پراب 41 اسکور باقی تھے۔پھر 12 بالز پر 24 اسکور رہ گئے۔بھارت نے سکھ کا سانس تب لیا،جب 328 پر نیوزی لینڈ کی 9 ویں وکٹ گری لیکن سنچری میکر وکٹ پر خوف کی شکل میں موجود تھے۔پھر6 بالز پر 20 اور 5 بالز پر 14 رہ گئے۔بریسویل نے چھکا لگاکر سنسنی پھیلادی۔یہاں شردول ٹھاکر نے بریسویل کو 140 پر ایل بی ڈبلیو کرکے نیوزی لینڈ کا راستہ بندکیا۔کیوی اننگ 4 بالز قبل 337 رنزبناکر آئوٹ ہوئی۔بھارت صرف 12 رنز سے جیت سکا۔محمد سراج نے 46رنز دے کر 4 وکٹیں لیں۔
ون ڈے کرکٹ کی ایک اور ڈبل سنچری مگر 2 ریکارڈز میں نئی ہوگئی
اس سے قبل بھارت نے 3 ایک روزہ میچزکی سیریز کے پہلے میچ کا ٹاس جیت کر 8 وکٹ پر 326 اسکور بنائے۔اننگ کی خاص بات اوپنر شبمین گل کی شاندار ڈبل سنچری تھی،انہوں نے149 بالز پر9 چھکوں اور 19 چوکوں کی مدد سے 208 رنزبنائے۔باقی کھلاڑیوں میں کوئی 34 سے بڑی اننگ نہ کھیل سکا۔ویرات کوہلی 8 اور روہت شرما 34 کرسکے۔سفلی اور مشچل نے 2،2 وکٹیں لیں۔